کوئٹہ راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں کر کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 48 گھنٹوں میں بلوچستان کے ضلع سوراب اور مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی گئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، ضلع سوراب میں 7 اور
مستونگ میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والی 2 خودکش حملہ آور خواتین اور ایک سہولت کار کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور آئی ای ڈیز برآمد ہوئی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف بلاامتیاز مہم پوری قوت سے جاری رہے گی۔بلوچستان کےضلع سوراب میں سیکیورٹی فورسز کا فتـنہ الہـندوستان دہشتـگردوں کے خلاف آپریشن۔ -3 دہشتـگرد جہـنم واصل کر دئیے گئےسوراب کے علاقے کلی نگھار میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا تعاقب کیا، جس کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آپریشن میں فتنہ الہند (FAH) کے تین دہشت گرد مارے گئے، جبکہ فرار ہونے والے عناصر کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

