• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

ملک بھر میں 30 ہزار غیر رسمی تعلیمی مراکز فعال، تعلیم میں خواتین کا تناسب نمایاں، میٹرک تک ’ٹیک کورسز‘ اور سالانہ 2 امتحانات کا فیصلہ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 21, 2026
in پاکستان
0
ملک بھر میں 30 ہزار غیر رسمی تعلیمی مراکز فعال، تعلیم میں خواتین کا تناسب نمایاں، میٹرک تک ’ٹیک کورسز‘ اور سالانہ 2 امتحانات کا فیصلہ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن (پی آئی ای) نے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے تعاون سے ’’سالانہ شماریاتی رپورٹ 2024-25‘‘ اور ’’فیڈرل نان فارمل ایجوکیشن سٹریٹجی 2025‘‘ کا اجراء کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں قائم 30,543 غیر رسمی مراکز میں 34,256اساتذہ 12,38,573 بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں۔ان مراکز میں 83 سے 86 فیصدخواتین اساتذہ کی تعیناتی کی بدولت طالبات کے داخلوں کی شرح 55 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 15,747 مہاجرین اور 11,774سے زائد اقلیتی بچے بھی ان اداروں سے فیضیاب ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان مراکز میں 97 فیصد پرائمری، 3 فیصد مڈل اور مڈل ٹیک جبکہ ایک فیصد بالغوں کی خواندگی کے لیے مختص ہیں۔تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی سیکرٹری وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ندیم محبوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’تعلیمی ایمرجنسی‘‘ کے نفاذ کے بعد حکومت کی اولین ترجیح ملک کے 25.3 ملین آئوٹ آف سکول بچوں کو تعلیمی دھارے میں واپس لانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نئی سٹریٹجی کے ذریعے ایک ایسا متحد نظام بنایا جا رہا ہے جو پرائمری سے میٹرک تک جدید فنی مہارتیں فراہم کرے گا تاکہ یہ بچے معاشی ترقی میں حصہ لے سکیں۔ ڈائریکٹر جنرل پی آئی ای صیغم قدیر نے خواتین اساتذہ کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور جدید ڈیٹا سسٹم (این ایف سی ایم آئی ایس) کے ذریعے ہر بچے کی تعلیمی ترقی کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے گا تاکہ مستقبل کے لیے بہتر پالیسی سازی ممکن ہو سکے۔ جائیکا کے چیف نمائندےیوسوکے شینوزاکی نے پاکستانی حکومت کی کوششوں کی تعریف کی اور یقین دلایا کہ جاپان’’ ایکسلریٹڈ لرننگ پروگرام‘‘ (اے ایل پی) کے نفاذ اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت میں اپنی تکنیکی و مالی معاونت جاری رکھے گا۔صوبائی اعداد و شمار کے مطابق پنجاب20,610 مراکز اور 6,78,751 طلباء کے ساتھ سرفہرست ہے جہاں 17,750 خواتین اساتذہ خدمات سرانجام دے رہی ہیں اور اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے 504 بچے بھی زیر تعلیم ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 5,026 مراکز میں 3,52,535 طلباء زیر تعلیم ہیں جن میں لڑکیوں کی شرح 60 فیصد ہے اور یہاں 11,537 مہاجر بچے بھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ سندھ میں 1,152 مراکز میں 58,411 طلباء موجود ہیں جن میں 8,498 ہندو اور 269 عیسائی بچے شامل ہیں جبکہ خواتین اساتذہ کی شرح 63 فیصد ہے۔ بلوچستان کے 751 مراکز میں 38,115 طلباء زیر تعلیم ہیں جن میں 2,012 مہاجر اور 54 ہندو برادری کے بچے بھی شامل ہیں۔وزارت تعلیم کی جانب سے تیار کردہ ’’وفاقی نان فارمل ایجوکیشن سٹریٹجی 2025‘‘ میں آئوٹ آف سکول بچوں کے لیے پرائمری سے میٹرک تک کے مختلف دورانیے کے پروگرامز متعارف کرائے گئے ہیں جن میں پہلی بار نیوٹیک کے تعاون سے 18 ماہ کے ’’مڈل ٹیک‘‘ اور ’’میٹرک ٹیک‘‘ کورسز شامل ہیں۔ اس سٹریٹجی کے تحت تعلیمی معیار برقرار رکھنے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ، ہائبرڈ لرننگ موڈز اور وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ای ڈی) کے تحت سال میں دو بار ٹرمینل اسیسمنٹ منعقد کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ بچوں کی تعلیمی تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔

پچھلی پوسٹ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار33ویں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے فلپائن روانہ

اگلی پوسٹ

بروقت پیشگی وارننگ، موثر رابطہ کاری اور ادارہ جاتی ہم آہنگی ہی قدرتی آفات کے نقصانات میں کمی کی ضمانت ہے،لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
بروقت پیشگی وارننگ، موثر رابطہ کاری اور ادارہ جاتی ہم آہنگی ہی قدرتی آفات کے نقصانات میں کمی کی ضمانت ہے،لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک

بروقت پیشگی وارننگ، موثر رابطہ کاری اور ادارہ جاتی ہم آہنگی ہی قدرتی آفات کے نقصانات میں کمی کی ضمانت ہے،لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper