لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی تحریک آزادی کے رہنما برہان وانی شہید کے خاندان کو سلام پیش کیا۔ برہان وانی شہید کی برسی کے موقع پراپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ
مریم نواز شریف نے کہا کہ برہان وانی شہید مقبوضہ جموں و کشمیرکے حقیقی ہیرو ہیں۔برہان وانی کی شہادت نے ثابت کیا کہ کشمیر کا بچہ بچہ آزادی کے جذبے سے سرشار ہے۔ پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کا مقدمہ دنیا بھر میں اجاگر کرتا رہے گا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے وہ کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ پورا کرے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو۔

