کوئٹہ اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) بلوچستان عوامی پارٹی ویمن ونگ کی سربراہ رکن صوبائی اسمبلی اور ایمان پاکستان ٹرسٹ کی چیئرپرسن محترمہ فرح عظیم شاہ "جنگ کارگل”میں حوالدار لالک جان شہید نشانِ حیدر کی 27 ویں برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ۔محترمہ فرح عظیم شاہ نے مزید کہا کہ "شہید حوالدار لالک جان نے مادر وطن کے دفاع کے لیے کارگل سیکٹر پر اپنی پوسٹ کا دفاع کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ محترمہ فرح عظیم شاہ نے مزید کحوالدار لالک جان شہید نے فرض شناسی اور بے مثال جرات کی لازوال داستان رقم کی جو قوم کے لیے باعث
فخر ہے۔ رکن بلوچستان اسمبلی محترمہ فرح عظیم شاہ نے مزید کہا کہ حوالدار لالک جان شہید نے 7 جولائی 1999ء کو کارگل جنگ کے دوران دشمن کے مسلسل حملوں کا انتہائی بہادری، استقامت اور پیشہ ورانہ مہارت سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ دشمن کے کہ شدید گولہ باری اور انتہائی دشوار حالات کے باوجود حوالدار لالک جان شہید نے اپنی پوسٹ کا آخری دم تک دفاع کیا اور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔محترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا کہ
کارگل کے پہاڑ آج بھی حوالدار لالک جان شہید کی بہادری اور جرات کی گواہی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج کے افسران اور جوانوں نے ہمیشہ قومی خودمختاری، آزادی اور سرحدوں کے تحفظ کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں محترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا کہ پوری قوم اپنے شہدا کو سلام پیش کرتی اور ان کے اہلِ خانہ کے صبر، استقامت اور قربانیوں کو قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ رکن بلوچستان اسمبلی محترمہ فرح عظیم شاہ نےشہدا کی قربانیاں قومی اتحاد، استحکام اور دفاعِ وطن کے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔اس کہ قوم اپنے محافظوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔محترمہ فرح عظیم شاہ نےحوالدار لالک جان شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جرات، فرض شناسی اور وطن سے غیر متزلزل وفاداری آنے والی نسلوں کے لیے روشن مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کی امین ہے اور ان کے عظیم کارناموں کو ہمیشہ عزت، احترام اور فخر کے ساتھ یاد رکھے گی۔ محترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا کہ شہدا کی لازوال قربانیاں ہماری قومی سلامتی، آزادی اور خودمختاری کی مضبوط بنیاد ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ حوالدار لالک جان شہید کے درجات بلند فرمائے اور پاکستان کو امن، استحکام اور سلامتی کا گہوارہ بنائے۔

