جنیوا(نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس سے اہم ملاقات کی۔ملاقات میں عالمی سطح پر تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
کیا گیا۔ منگل کو وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران عالمی چیلنجز بالخصوص مصنوعی ذہانت کی گورننس پر خصوصی گفتگو کی گئی۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس نے پاکستان کی قیادت اور امن کوششوں کا اعتراف کیا اور کہا کہ عالمی اور علاقائی استحکام کے لئے پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے۔

