کابل۔(نمائندہ خصوصی):افغان طالبان رجیم میں امن وامان کےحالات بدترین اورافغانستان دن بدن عالمی تنہائی کاشکارہورہا ہے،آسٹریلیا نے سکیورٹی خطرات کے باعث اپنے شہریوں کو افغانستان کے سفر سے سختی سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی محکمہ خارجہ اینڈ ٹریڈ کی ویب سائٹ سمارٹ ٹریولرپر جاری ایڈوائزری کے مطابق آسٹریلوی شہریوں کوسختی سے مشورہ دیتے ہیں کہ افغانستان کا سفرنہ کریں، افغانستان میں آسٹریلوی شہری
زخمی اور ہلاک ہوئے،غیر قانونی طور پرحراست میں بھی رکھے گئے۔محکمہ خارجہ آسٹریلیا کے مطابق افغانستان کا کوئی بھی حصہ محفوظ نہیں حتیٰ کہ دارالحکومت کابل بھی خطرے سےخالی نہیں،آسٹریلوی شہری سیاحتی، ثقافتی سرگرمیوں یا اہلِ خانہ سے ملاقات کےلئے بھی افغانستان کا سفر نہ کریں۔امریکا، برطانیہ اور کینیڈا سمیت متعدد ممالک نے بھی اپنے شہریوں پرافغانستان کے سفر پر پابندی لگا رکھی ہے۔اس حوالے سے تجزیہ کار ڈاکٹرارم سرور کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورتحال اب بھی خطرناک اورغیر یقینی ہے جہاں پرملکی اورغیر ملکی شہریوں کےلئےحالات غیر محفوظ ہیں،مختلف ممالک کااپنےشہریوں کوافغانستان کے سفرسےروکناواضح ثبوت ہےکہ طالبان رجیم ملک میں امن وامان قائم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔
