لاہور(نمائندہ خصوصی) رکن بلوچستان اسمبلی ۔ایمان پاکستان ٹرسٹ کی چیئرپرسن اور بلوچستان عوامی پارٹی ویمن ونگ کی سربراہ محترمہ فرح عظیم شاہ نے کراچی میں پاکستان رینجرز کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر
اظہار تشکر کیا ہے- رکن بلوچستان اسمبلی محترمہ فرح عظیم شاہ نے سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا-محترمہ فرح عظیم شاہ نے آپریشن کے دوران وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہدا کو سلام پیش کیا اور شہدا کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی کیا- محترمہ فرح عظیم شاہ نے آپریشن کے دوران زخمیوں کو جلد صحتیا بی کی دعاکی اورکہاکہ پوری قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے یکسو ہے۔محترمہ فرح عظیم نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے پاکستان کو پرامن ملک بنا رہی ہیں ۔

