• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

عاشورہ قربانی، صبر، استقامت اور حق و انصاف کیلئے ثابت قدمی کا استعارہ ہے سردار ایاز صادق

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 25, 2026
in پاکستان
0
عاشورہ قربانی، صبر، استقامت اور حق و انصاف کیلئے ثابت قدمی کا استعارہ ہے سردار ایاز صادق
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام، اہل بیت اطہار علیہم السلام اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کربلا تاریخ اسلام کا ایک عظیم باب ہے جو حق، انصاف، حریت، صبر اور اصولوں پر ثابت قدم رہنے کا ابدی درس دیتا ہے، حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثار رفقا نے دین اسلام کی سربلندی، انسانی وقار اور عدل و انصاف کے تحفظ کے لیے عظیم قربانیاں پیش کیں اور باطل قوتوں کے سامنے سر تسلیم خم کرنے کے بجائے حق و صداقت کا علم بلند کیا۔عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانیاں قیامت تک آنے والی نسلوں کے لیے جرات، عزم اور استقامت کی روشن مثال ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ اسوہ حسینی ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ ایک مہذب، پرامن اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد انصاف، رواداری، اخوت اور برداشت پر استوار ہوتی ہے۔ انہوں نے دہشت گردی، انتہاپسندی اور عدم برداشت جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد اور مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے فلسطین اور جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور جموں و کشمیر کے عوام اپنے حق خود ارادیت اور انصاف کے حصول کے لیے مسلسل قربانیاں پیش کر رہے ہیں، ان کی جرات و استقامت اس آفاقی پیغام کی یاد دلاتی ہے جو حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا نے اپنی عظیم قربانیوں کے ذریعے انسانیت کو دیا۔ انہوں نے کہا کہ ظلم، جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرنا اور حق و صداقت کے اصولوں پر ثابت قدم رہنا ہی پیغام کربلا کی حقیقی روح ہے۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد، ہم آہنگی اور باہمی احترام کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ اتحاد، بصیرت اور مشترکہ جدوجہد سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عاشورہ کے موقع پر صبر، تحمل، برداشت اور بھائی چارے کو فروغ دیتے ہوئے حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے بھی حضرت امام حسین علیہ السلام، اہل بیت اطہار علیہم السلام اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا حق، انصاف، حریت اور انسانی وقار کا آفاقی پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کا جذبہ ایثار، قربانی اور ثابت قدمی ہر دور میں انسانیت کے لیے مشعل راہ رہے گا۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ واقعہ کربلا ہمیں حق اور سچ کی خاطر ہر مشکل کا ثابت قدمی سے سامنا کرنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ پیغام حسینی کو اپنی زندگیوں میں اپناتے ہوئے اتحاد، اخوت اور باہمی احترام کو فروغ دیں۔

پچھلی پوسٹ

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا وینزویلا میں شدید زلزلوں سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اظہار افسوس

اگلی پوسٹ

یوم عاشور ہمیں صبر، استقامت، ایثار، حق گوئی اور اصولوں پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے، صدر آصف علی زرداری کا یوم عاشورہ پر پیغام

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
یوم عاشور ہمیں صبر، استقامت، ایثار، حق گوئی اور اصولوں پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے، صدر آصف علی زرداری کا یوم عاشورہ پر پیغام

یوم عاشور ہمیں صبر، استقامت، ایثار، حق گوئی اور اصولوں پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے، صدر آصف علی زرداری کا یوم عاشورہ پر پیغام

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper