• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

جب تک ہنر مند ورک فورس نہیں ہوگی، عالمی مارکیٹ میں نمایاں مقام اور عزت نہیں ملے گی: مریم نواز شریف

بیرونِ ملک جانیوالی فورس میں غیر ہنر مند افراد 50 فیصد سے زائد ہیں،ہنر مندوں کی تعداد کم ہے جسے بڑھانا مشن ہے محنتی اور گھر کی ذمہ داری اٹھانے والے نوجوانوں کے جذبے کو سلام پیش کرتی ہوں، چھوٹی عمر میں اتنی بڑی ذمہ داری کا احساس ہونا انتہائی خوش آئند ہے 5 لاکھ بچوں کو جدید عالمی تقاضوں کے مطابق ٹریننگ دے رہے ہیں،جنوبی پنجاب سمیت پورے صوبے میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹریننگ لیبز قائم کر دی ہیں ”پرواز کارڈ“سکیم کے ذریعے نوجوانوں کو 3 لاکھ روپے تک کا بلا سود قرضہ دے رہے ہیں، قرض کی واپسی کیلئے پہلے تین ماہ کچھ نہیں دینا ہوگا پنجاب حکومت کاکنسٹرکشن، ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس، ہاسپیٹلٹی، ہیلتھ اور انرجی سیکٹرز پر فوکس ہے، نوجوانوں کو ان شعبوں میں عالمی معیار کی ٹریننگ دیکر بیرونِ ملک بھیجا جا رہا ہے ”پرواز کارڈ“ کیلئے امیدواروں کی 100 فیصد سلیکشن میرٹ پر ہوئی، ہر بچہ ڈگری ہولڈر نہیں ہوتا اور نہ ہی سب کے پاس اتنے مواقع ہوتے ہیں پاکستان کو ”آپریشن بنیان مرصوص“ بہت بڑی فتح نصیب ہوئی، پاکستان نے اپنی دانشمندانہ حکمتِ عملی سے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ رکوانے میں کردار ادا کر دنیا کو حیران کیا اپنے ملک کے وقار کو ہمیشہ اپنی نظروں کے سامنے رکھیں، سب سے پہلے پاکستان کو اہمیت دیں:وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پرواز کارڈ کے کامیاب امیدواروں سے خطاب

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
June 24, 2026
in پاکستان
0
جب تک ہنر مند ورک فورس نہیں ہوگی، عالمی مارکیٹ میں نمایاں مقام اور عزت نہیں ملے گی: مریم نواز شریف
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور ( نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ محنتی اور گھر کی ذمہ داری اٹھانے والے نوجوانوں کے جذبے کو سلام پیش کرتی ہوں۔ چھوٹی عمر میں اتنی بڑی ذمہ داری کا احساس ہونا انتہائی خوش آئند ہے۔ بیمار والدین اور چھوٹے بہن بھائیوں کی ذمہ داری اٹھانا کوئی چھوٹی بات نہیں۔ ’پرواز کارڈ“ کے زیرا ہتمام تربیت مکمل کرکے بیرون ملک جانیوالے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ”پرواز کارڈ“ سکیم کے تحت 135 نوجوانوں کا گروپ 28 جون کو بیرونِ ملک روانہ ہو رہا ہے۔ پیارے بچوں، بیٹوں اور بیٹیوں کو بطور سکلڈ ورکر بیرون ملک پرواز کرنے کی بہت بہت مبارکباد دیتی ہوں۔ سب کو دیکھ کر اور آپ کی باتیں سن کر دلی خوشی ہوئی ہے۔ کچھ کر دکھانے کا عزم اور نوجوانوں کی توانائی دیکھ کر دل خوش ہو گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پرواز کارڈ کے درخواست گزار نوجوان اتنے محنتی ہیں کہ صبح بورڈ کا پیپر ہوتا تھا اور یہ رات بھر محنت اور کام کرتے تھے۔ اللہ نے محنتی ہاتھ پھیلانے والا نہیں بلکہ دینے والا ہاتھ (برسرِروزگار) بنایا ہے۔ بہت سے لوگ نوکری کے خواہش مند ہوتے ہیں لیکن ان کے پاس روزگار کے مواقع نہیں ہوتے۔ بیرونِ ملک جا کر نہ صرف روزگار کے بہترین مواقع ملیں گے بلکہ نیا ایکسپوزر بھی حاصل ہوگا۔ نوجوان بیرون ملک مشاہدہ کریں کہ جو قومیں ترقی کر گئیں، ان میں اور ہم میں کیا فرق ہے۔ خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد جاتی ہے، افسوس سب سے زیادہ شرح غیر ہنر مند افراد کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ جب تک ہنر مند ورک فورس نہیں ہوگی، تب تک عالمی مارکیٹ میں کوئی مقام اور عزت نہیں ملے گی۔ پنجاب حکومت صوبے کے 5 لاکھ بچوں کو جدید عالمی تقاضوں کے مطابق ٹریننگ دے رہی ہے۔ ہر بچہ ڈگری ہولڈر نہیں ہوتا اور نہ ہی سب کے پاس اتنے مواقع ہوتے ہیں۔ عدنان چٹھہ اور سیکرٹری نادر چٹھہ نے ”پرواز کارڈ“ منصوبے پر بہترین کام کیا، دونوں شاباش کے مستحق ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ملک میں ترسیلاتِ زر کا حجم تقریباً 40 ارب ڈالر ہے۔ بیرونِ ملک جانے والی فورس میں غیر ہنر مند افراد 50 فیصد سے زائد ہیں،ہنر مندوں کی تعداد کم ہے جسے بڑھانا مشن ہے۔سیمی اسکلڈ افراد جب باہر جاتے ہیں تو اکثر فراڈ کا شکار ہو جاتے ہیں اور کام عزت والا نہیں ملتا۔ پنجاب حکومت نے کنسٹرکشن، ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس، ہاسپیٹلٹی، ہیلتھ اور انرجی سیکٹرز پر فوکس کیا ہے۔ نوجوانوں کو ان تمام شعبوں میں عالمی معیار کی ٹریننگ دے کر بیرونِ ملک بھیجا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ جنوبی پنجاب سمیت پورے صوبے میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹریننگ لیبز قائم کر دی ہیں۔ ورک فورس کو جدید ترین ٹریننگ دے رہے ہیں تاکہ وہ عالمی سطح پر بہترین اسکلڈ فورس بن سکیں۔ نوجوانوں کو ہنر دیکر انٹرنیشنل پلیسمنٹ اور دنیا کی بہترین کمپنیوں میں نوکریاں دلوائی ہیں۔ ہماری ٹیموں نے خود بیرونِ ملک جا کر وہاں کی جاب مارکیٹس کو دریافت کیا ہے۔ پنجاب میں اب صرف انٹرنیشنل مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق ہی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ ”پرواز کارڈ“ کے لیے امیدواروں کی 100 فیصد سلیکشن میرٹ پر ہوئی، کوئی سفارشی کلچر نہیں۔ نوجوانوں کے پاس ہنر ہوتا ہے، وہ کام کے لیے تیار ہوتے ہیں لیکن مہنگے پراسیس کے لیے فنڈز نہیں ہوتے۔ اب بیرونِ ملک جانے کا پورا مہنگا پراسیس اور اخراجات اب حکومتِ پنجاب نے اپنے ذمے لے لیے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ”پرواز کارڈ“ کے ذریعے نوجوانوں کو 3 لاکھ روپے تک کا بلا سود قرضہ دے رہے ہیں۔ قرض کی واپسی کے لیے شروع کے تین ماہ کچھ نہیں دینا ہوگا، بعد میں آسان قسطوں میں ادائیگی ہوگی۔ بیرونِ ملک جا کر آپ کو بہترین تنخواہ ملے گی اور کام کا نیا ماحول سیکھنے کو ملے گا۔ مجھے بہت خوشی ہے، آج آپ کی روانگی پر ماں کی طرح ماننددے کر الوداع کرنا چاہتی ہوں۔ باہر جا کر کبھی یہ نہ بھولنا کہ آپ پاکستانی ہو، آپ بیرونِ ملک اپنے ملک کے سفیر ہو۔ بیرونِ ملک آپ کا ورک ایتھک اور لوگوں سے لین دین کا طریقہ بہت اہمیت رکھتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اپنے ملک کے وقار کو ہمیشہ اپنی نظروں کے سامنے رکھیں، سب سے پہلے پاکستان کو اہمیت دیں۔ بیرونِ ملک رہ کر بھی اپنے والدین سے مسلسل رابطے میں رہیں، ان کے ہر دکھ سکھ میں کام آئیں۔ والدین کو دوری کا احساس نہ ہونے دیں، ماں باپ انسان کا سب سے بڑا اثاثہ ہوتے ہیں۔ زندگی میں کامیابی کے لیے والدین کی فرما نبرداری اور تابعداری انتہائی ضروری ہے۔ پاکستان کو ”آپریشن بنیان مرصوص“ بہت بڑی فتح نصیب ہوئی۔ پاکستان نے اپنی دانشمندانہ حکمتِ عملی سے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ رکوانے میں کردار ادا کر دنیا کو حیران کیا۔ ہمارے جو بچے بیرونِ ملک جا رہے ہیں، وہ دراصل وہاں جا کر ذمہ دارانہ سفارت کاری کریں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مجھے توفیق دے کہ نوجوانوں کو جہاں میری ضرورت ہو، میں آسانی و سہولت کا باعث بن سکوں۔ میری دعا ہے کہ آپ سب بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک اور قوم کے لیے باعثِ فخر بنیں۔ جس دن بھی ہراسمنٹ کا کوئی واقعہ ہو، جب تک ملزم پکڑا نہ جائے آرام سے نہیں بیٹھتی۔

https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2026/06/WhatsApp-Video-2026-06-25-at-3.49.18-AM.mp4
Previous Post

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا عرب مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر انچیف کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاعی اور عسکری تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

Next Post

ایران کے ساتھ تجارت اور اقتصادی تعاون میں پیشرفت کا انحصار تہران پر عائد بین الاقوامی پابندیوں میں نرمی سے منسلک ہے، ترجمان دفتر خارجہ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
ایران کے ساتھ تجارت اور اقتصادی تعاون میں پیشرفت کا انحصار تہران پر عائد بین الاقوامی پابندیوں میں نرمی سے منسلک ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ایران کے ساتھ تجارت اور اقتصادی تعاون میں پیشرفت کا انحصار تہران پر عائد بین الاقوامی پابندیوں میں نرمی سے منسلک ہے، ترجمان دفتر خارجہ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper