• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

صدر آصف علی زرداری سے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 23, 2026
in پاکستان
0
صدر آصف علی زرداری سے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی)صدرمملکت آصف علی زرداری سے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے منگل کو ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی امن و سلامتی، دوطرفہ اور علاقائی روابط، اقتصادی تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ایرانی صدر کے ہمراہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، صدر کے دفتر کے سربراہ محسن حاجی میرزائی، وزیر داخلہ سکندر مومنی، صدر کے دفتر کے سربراہ برائے سیاسی امور سعید عباس موسوی اور پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم بھی موجود تھے۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی جانب سے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، چیف وِہپ سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم حسین ملاقات میں شریک تھے۔صدر آصف علی زرداری نے حالیہ تنازعہ کے بعد پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر آنے والے صدر پزشکیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات اور خوشی و غم میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا مظہر ہے۔ انہوں نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہونے پر صدر پزشکیان کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ جاری تکنیکی سطح کے مذاکرات خطے میں مستقل امن کے قیام پر منتج ہوں گے۔صدر آصف علی زرداری نے ایران کے امن، استحکام، قومی اتحاد، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لئے پاکستان کی اصولی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتا رہا ہے اور علاقائی و عالمی چیلنجز کے پائیدار حل کے لئے مکالمے اور سفارتکاری کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے مسلم اُمہ کے اتحاد کے تحفظ اور خلیجی ممالک کے ساتھ مضبوط برادرانہ تعلقات برقرار رکھنے کے پاکستان کے عزم پر بھی زور دیا۔صدر آصف علی زرداری نے ایک بار پھر آیت اللہ علی حسینی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان کی تدفین میں شرکت کرے گا۔صدر پزشکیان نے امن اور مکالمے کے فروغ کے لئے پاکستان کی مثبت اور تعمیری کوششوں پر شکریہ ادا کیا اور حالیہ مشکل حالات میں پاکستان کی جانب سے فراہم کی گئی حمایت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایران، پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور سیاسی، اقتصادی، سلامتی اور علاقائی امور میں تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔صدر آصف علی زرداری نے صدر پزشکیان سے درخواست کی کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے لئے ان کی نیک تمنائیں اور گرمجوش سلام پہنچائیں۔

پچھلی پوسٹ

قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا 18 ہزار 771 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ منظور

اگلی پوسٹ

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper