اسلام آباد:(نمائندہ خصوصی) چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ کے ملازمین کی یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کی منظوری دے دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کے یوٹیلیٹی
الاؤنس میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، گریڈ ایک سے 6 تک کا الاؤنس 6 ہزار سےبڑھا کر 12 ہزار روپے کردیا گیا اور گریڈ 7 سے 10 تک کا الاؤنس 8 ہزار سے بڑھا کر 16 ہزار روپے مقرر کردیا گیا۔سپریم کورٹ کے گریڈ 11 سے15 تک کے ملازمین کا الاؤنس 10 ہزار سے بڑھ کر 20، گریڈ 16 کے افسران کا الاؤنس 12 ہزار سے بڑھا کر 24 ہزار روپے، گریڈ 17 کے افسران کا یوٹیلیٹی الاؤنس 15 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار جب کہ گریڈ 18 کے افسران کا الاؤنس 18 ہزار سے بڑھ کر 36 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔
