لاہور ( نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پناہ گزین افراد کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں یہ ایک کربناک مجبوری ہے۔ کوئی شوق سے پناہ گزین نہیں بنتا زندگی بچانے کے لئے اپنا آنگن، اپنی مٹی، اپنی چھت چھوڑنی پڑتی ہے۔ جنگیں ختم ہو جاتی ہیں مگر مہاجرین کی بے گھری نسلوں تک رہ جاتی ہے۔
وزیراعلی مریم نواز شریف فلسطین اور شام کے دربدر مہاجرین انسانیت کے لیے ایک کڑے امتحان کے مترادف ہے۔دنیا کو ادراک ہونا چاہیے کہ پناہ مانگنے والا کمزور نہیں، مظلوم ہوتا ہے۔ پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود فراخدلی سے لاکھوں مہاجرین کی با عزت طریقے سے میزبانی کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ پاکستان ہمیشہ مظلوموں کی آواز بنا ہے،مہاجرین کی فلاح کے لیے آواز بلند کرتے رہے گے۔ دعا ہے کہ دنیا میں امن قائم ہو، ظلم کا خاتمہ ہو اور ہر انسان کواپنے شہر اور اپنے گھر میں سکون نصیب ہو۔

