• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وفاقی اردو یونیورسٹی: اساتذہ اور وائس چانسلر کے درمیان مذاکرات ناکام، امتحانات کا بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 16, 2026
in پاکستان
0
وفاقی اردو یونیورسٹی: اساتذہ اور وائس چانسلر کے درمیان مذاکرات ناکام، امتحانات کا بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی ( نمائندہ خصوصی)وفاقی اردو یونیورسٹی: اساتذہ اور وائس چانسلر کے درمیان مذاکرات ناکام، امتحانات کا بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان کر دیاوائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری اسلام آباد سے کراچی پہنچے، تاہم وہ یونیورسٹی آنے کے بجائے پہلے کراچی یونیورسٹی چلے گئے۔ اس دوران وفاقی اردو یونیورسٹی کے انتظامی بلاک میں اساتذہ تنخواہوں، پینشن، ہاؤس سیلنگ اور میڈیکل کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔وائس چانسلر ڈھائی بجے (2:30) انتظامی بلاک پہنچے۔ بعد ازاں، شعبہ ارضیات (جیولوجی) میں دوپہر 3:00 سے شام 5:00 بجے تک وائس چانسلر اور اساتذہ کے نمائندوں کے درمیان ملاقات ہوئی۔اساتذہ کے مطابق، مذاکرات کے دوران وائس چانسلر کا رویہ ہٹ دھرمی پر مبنی رہا اور وہ ملازمین کو دھمکیاں دیتے رہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انتظامیہ تنخواہ، ہاؤس سیلنگ، پینشن، بقایاجات اور میڈیکل کی بحالی کے پوزیشن میں نہیں ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ اس وقت قرشی انڈسٹریز کے خیراتی فنڈز سے اساتذہ اور ملازمین کو ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب وائس چانسلر کا مؤقف ہے کہ وہ جلد امتحانات منعقد کروا کر فیسوں کی مد میں فنڈز جمع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اساتذہ کے نمائندوں نے وائس چانسلر کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں خیراتی فنڈز کا استعمال یونیورسٹی کے وقار مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ اکیڈمک کونسل کے فیصلے اور اکیڈمک کیلنڈر کے مطابق یونیورسٹی میں تدریسی دورانیہ ابھی مکمل ہی نہیں ہوا، اس لیے امتحانات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر طالب علموں کو بھی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہیں۔ یونیورسٹی کی بیشتر عمارتیں مخدوش ہوچکی ہیں۔ واش رومز ناقابل استعمال ہیں۔ پینے کے صاف پانی کا اہتمام نہیں ہے۔ تدریسی دورانیہ مکمل کئے بغیر امتحانات بالجبر لئے جارہے ہیں۔”تنخواہیں، پینشن، ہاؤس سیلنگ، بقایاجات اور میڈیکل اساتذہ کا بنیادی آئینی حق ہے اور ان کی بروقت ادائیگی وائس چانسلر اور انتظامیہ کا اولین فریضہ ہے، جس کی انجام دہی میں وائس چانسلر بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔اساتذہ نے وائس چانسلر پر سنگین مالی بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ: ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) سے سولرائزیشن کے لیے ملنے والی 11 کروڑ روپے کی خطیر فنڈنگ کو ضائع کیا گیا، جس کی وجہ سے کراچی کیمپسز میں اب بھی بجلی کے بھاری بل ادا کیے جا رہے ہیں اور بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ قائم ہے۔سینیٹ کی ہدایات کے برعکس قرشی انڈسٹریز کو یونیورسٹی کے تینوں کیمپسز میں جگہیں دی گئی ہیں، جن کے بجلی کے اخراجات بھی یونیورسٹی اپنے فنڈز سے ادا کر رہی ہے۔اساتذہ نے صدرِ مملکت و چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی آصف علی زرداری، پرو چانسلر و وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ قاضی عبدالمقتدر سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی سینیٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کر کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کے دورِ اقتدار کا کڑا احتساب کیا جائے۔وائس چانسلر کے خلاف ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈاکٹر رضا چوہان کی مرتب کردہ تحقیقاتی رپورٹ کو فوری طور پر منظرِ عام پر لایا جائےاساتذہ نے واضح کیا ہے کہ جب تک ان کے واجبات ادا نہیں کیے جاتے، امتحانات کا بائیکاٹ اور احتجاجی تحریک جاری رہے گی ۔2 ماہ کی بقایا تنخواہیں جاری کی جائیں۔ 26 ماہ سے بند ہاؤس سیلنگ فوراً ادا کی جائے۔ میڈیکل الاؤنس اور 4 ماہ کی زیرِ التوا پینشن بحال کی جائے۔ ریٹائرڈ ملازمین کے تمام بعد از ریٹائرمنٹ بقایاجات فوری ادا کیے جائیں۔دریں اثناء وفاقی اردو یونیورسٹی میں جاری شدید مالی اور انتظامی بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے۔ اساتذہ اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کے درمیان ہونے والے مذاکرات مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں، جس کے بعد اساتذہ نے امتحانات کا بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ وائس چانسلر نے تنخواہ، ہاؤس سیلنگ، پینشن، بقایاجات، میڈیکل کی فراہمی اور مکمل سلیکشن بورڈ کے انعقاد سے صاف انکار کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری اسلام آباد سے کراچی پہنچے، تاہم وہ یونیورسٹی آنے کے بجائے پہلے کراچی یونیورسٹی چلے گئے۔ اس دوران وفاقی اردو یونیورسٹی کے انتظامی بلاک میں اساتذہ تنخواہوں، پینشن، ہاؤس سیلنگ اور میڈیکل کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ وائس چانسلر ڈھائی بجے (2:30) انتظامی بلاک پہنچے۔ بعد ازاں، شعبہ ارضیات (جیولوجی) میں دوپہر 3:00 سے شام 5:00 بجے تک وائس چانسلر اور اساتذہ کے نمائندوں کے درمیان ملاقات ہوئی۔اساتذہ کے مطابق، مذاکرات کے دوران وائس چانسلر کا رویہ ہٹ دھرمی پر مبنی رہا اور وہ ملازمین کو دھمکیاں دیتے رہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انتظامیہ تنخواہ، ہاؤس سیلنگ، پینشن، بقایاجات اور میڈیکل کی بحالی کے پوزیشن میں نہیں ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اس وقت قرشی انڈسٹریز کے خیراتی فنڈز سے اساتذہ اور ملازمین کو ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب وائس چانسلر کا مؤقف ہے کہ وہ جلد امتحانات منعقد کروا کر فیسوں کی مد میں فنڈز جمع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اساتذہ کے نمائندوں نے وائس چانسلر کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں خیراتی فنڈز کا استعمال یونیورسٹی کے وقار مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ اکیڈمک کونسل کے فیصلے اور اکیڈمک کیلنڈر کے مطابق یونیورسٹی میں تدریسی دورانیہ ابھی مکمل ہی نہیں ہوا، اس لیے امتحانات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر طالب علموں کو بھی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہیں۔ یونیورسٹی کی بیشتر عمارتیں مخدوش ہوچکی ہیں۔ واش رومز ناقابل استعمال ہیں۔ پینے کے صاف پانی کا اہتمام نہیں ہے۔ تدریسی دورانیہ مکمل کئے بغیر امتحانات بالجبر لئے جارہے ہیں۔
"تنخواہیں، پینشن، ہاؤس سیلنگ، بقایاجات اور میڈیکل اساتذہ کا بنیادی آئینی حق ہے اور ان کی بروقت ادائیگی وائس چانسلر اور انتظامیہ کا اولین فریضہ ہے، جس کی انجام دہی میں وائس چانسلر بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔
اساتذہ نے وائس چانسلر پر سنگین مالی بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ: ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) سے سولرائزیشن کے لیے ملنے والی 11 کروڑ روپے کی خطیر فنڈنگ کو ضائع کیا گیا، جس کی وجہ سے کراچی کیمپسز میں اب بھی بجلی کے بھاری بل ادا کیے جا رہے ہیں اور بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ قائم ہے۔سینیٹ کی ہدایات کے برعکس قرشی انڈسٹریز کو یونیورسٹی کے تینوں کیمپسز میں جگہیں دی گئی ہیں، جن کے بجلی کے اخراجات بھی یونیورسٹی اپنے فنڈز سے ادا کر رہی ہے۔اساتذہ نے صدرِ مملکت و چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی آصف علی زرداری، پرو چانسلر و وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ قاضی عبدالمقتدر سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ:یونیورسٹی سینیٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کر کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کے دورِ اقتدار کا کڑا احتساب کیا جائے۔وائس چانسلر کے خلاف ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈاکٹر رضا چوہان کی مرتب کردہ تحقیقاتی رپورٹ کو فوری طور پر منظرِ عام پر لایا جائےاساتذہ نے واضح کیا ہے کہ جب تک ان کے واجبات ادا نہیں کیے جاتے، امتحانات کا بائیکاٹ اور احتجاجی تحریک جاری رہے گی:2 ماہ کی بقایا تنخواہیں جاری کی جائیں۔26 ماہ سے بند ہاؤس سیلنگ فوراً ادا کی جائے۔میڈیکل الاؤنس اور 4 ماہ کی زیرِ التوا پینشن بحال کی جائے۔
ریٹائرڈ ملازمین کے تمام بعد از ریٹائرمنٹ بقایاجات فوری ادا کیے جائیں

https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2026/06/WhatsApp-Video-2026-06-15-at-10.41.52-PM.mp4
https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2026/06/WhatsApp-Video-2026-06-15-at-10.41.52-PM-1.mp4
https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2026/06/WhatsApp-Video-2026-06-15-at-10.41.53-PM.mp4
https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2026/06/WhatsApp-Video-2026-06-15-at-10.41.54-PM.mp4
https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2026/06/WhatsApp-Video-2026-06-15-at-10.41.54-PM-1.mp4
پچھلی پوسٹ

محترمہ فرح عظیم شاہ کا مردان کے قریب پاک فضائیہ کے تربیتی طیارہ کے حادثہ پراظہار افسوس

اگلی پوسٹ

امریکی حملے میں تین بھارتیوں کی ہلاکت پرمودی کی غیرمتوازن خارجہ پالیسی پر بھارت کی اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
امریکی حملے میں تین بھارتیوں کی ہلاکت پرمودی کی غیرمتوازن خارجہ پالیسی پر بھارت کی اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں

امریکی حملے میں تین بھارتیوں کی ہلاکت پرمودی کی غیرمتوازن خارجہ پالیسی پر بھارت کی اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper