کوئثہ اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) رکن بلوچستان اسمبلی چیئرپرسن ایمان پاکستان ٹرسٹ اور بلوچستان عوامی پارٹی ویمن ونگ کی سربراہ محترمہ فرح عظیم شاہ نے مردان کے قریب پاک فضائیہ کے تربیتی طیارہ کے حادثے پر
افسوس کا اظہار کیا ہے۔ رکن بلوچستان اسمبلی محترمہ فرح عظیم شاہ نے جام شہادت نوش کرنے والے دونوں پائلٹس کیپٹن قاسم اور کیپٹن طلحہ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ محترمہ فرح عظیم شاہ نے شہید پائلٹس کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیااور حادثے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔
