• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید

No Result
View All Result

Home کھیل

پاک آسٹریلیا تیسرا ون ڈے میچ،صوفی جلیل عرف چاچا کرکٹ ریٹائر ہوگئے

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 4, 2026
in کھیل
0
پاک آسٹریلیا تیسرا ون ڈے میچ،صوفی جلیل عرف چاچا کرکٹ ریٹائر ہوگئے
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور۔(نمائندہ خصوصی اسپورٹس ڈیسک):پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ کے دوران پاکستان کرکٹ کے معروف اور دیرینہ سپورٹر چاچا کرکٹ عبدالجلیل نے باضابطہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ اعلان کے ساتھ ہی اسٹیڈیم میں جذباتی ماحول پیدا ہو گیا اور شائقین کی بڑی تعداد آبدیدہ ہو گئی۔ چاجا کرکٹ نے سبز ہلالی پرچم تھام کر پوری گرائونڈ کا چکر لگایا اور تماشائیوں نے کھڑے ہوکر چاچا کرکٹ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔پاک آسٹریلیا تیسرا ون ڈے میچ چاچا کرکٹ کیکیئرئر کا آخری ون ڈے میچ تھا ۔اب وہ کرکٹ میچز کے دوران سبز ہلالی پرچم تھامے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سپورٹ کرتے نظر نہیں آئیں گے۔77 سالہ عبدالجلیل نصف صدی سے زائد عرصے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کےساتھ وابستہ ایک نمایاں اور منفرد شناخت رکھتے تھے۔

وہ سبز لباس، قومی پرچم اور پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ساتھ دنیا بھر کے اسٹیڈیمز میں ٹیم کی حمایت کرتے رہے۔ ان کی موجودگی کو پاکستانی کرکٹ جذبے کی علامت سمجھا جاتا رہا۔انہوں نے 1968-69میں لاہور میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے اپنے کرکٹ سپورٹ سفر کا آغاز کیا اور بعد ازاں شارجہ، لندن، میلبرن سمیت دنیا کے بڑے میدانوں میں پاکستان ٹیم کے ہمراہ نظر آئے۔ ان کی شخصیت پاکستانی شائقین کیلئے ایک مستقل حوصلہ اور پہچان رہی۔ریٹائرمنٹ کے اعلان پر شائقین نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں اور چاچا کرکٹ زندہ باد کے نعرے لگائے۔ عبدالجلیل اس موقع پر جذباتی ہو گئے اور کہا کہ پاکستان کی وجہ سے انہیں دنیا بھر میں جو عزت اور محبت ملی وہ ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ میدانوں میں نظر نہیں آئیں گے مگر ان کی دعائیں ہمیشہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ رہیں گی۔انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ، سابق و موجودہ عہدیداران، کھلاڑیوں اور دنیا بھر کے شائقین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قومی ٹیم کی ہر کامیابی ان کے لیے سب سے بڑی خوشی تھی۔چاچا کرکٹ نے 1986 میں جاوید میانداد کا آخری گیند پر چھکا، 1992 کا ورلڈ کپ اور 2017 کی چیمپئنز ٹرافی جیسے تاریخی لمحات دیکھے۔ وہ 1999کے ورلڈ کپ سمیت متعدد عالمی ایونٹس میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرتے رہے۔قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان کے لیے خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور شائقین نے ان کے حق میں بھرپور داد دی۔مختلف شخصیات اور کرکٹرز نے بھی ان کے لیے انعامات اور معاونت کا اعلان کیا۔کرکٹر محمد رضوان سمیت متعدد افراد نے ان کے لیے اعزازات کا اعلان کیا۔ریٹائرمنٹ کے بعد عبدالجلیل سیالکوٹ کے قریب کرکٹ میوزیم اور ریسٹورنٹ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جہاں ان کی یادگار اشیا محفوظ کی جائیں گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کرکٹ جلد اپنی کھوئی ہوئی کامیابیاں دوبارہ حاصل کرے گی۔چاچا کرکٹ کی ریٹائرمنٹ کو شائقین ایک دور کے اختتام کے طور پر دیکھ رہے ہیں کیونکہ وہ صرف ایک سپورٹر نہیں بلکہ پاکستان کرکٹ کے جذبے کی علامت بن چکے ہیں۔

پچھلی پوسٹ

سکیورٹی فورسز کی صوبہ خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے چار خوارج ہلاک

اگلی پوسٹ

پاک امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی، تجارت، سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں بہترین تعلقات ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا امریکی سفارتخانے میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper