کوئٹہ ( نمائندہ خصوصی) رکنِ صوبائی اسمبلی. بلوچستان نیشنل پارٹی ویمن ونگ کی سربراہ اور ایمان پاکستان ٹرسٹ کی چیئرپرسن محترمہ فرح عظیم شاہ نے اپنے حالیہ پوڈکاسٹ انٹرویو میں کہا کہ ماضی میں اسمبلی میں بیٹھے اراکین سے جو بھی غلطیاں ہوئیں، وہ اب ماضی کا حصہ ہیں۔ آج ہمیں ایک ایسے نازک مقام پر پہنچنے سے روکنا
ضروری ہے جہاں اپنے ہی لوگوں کو نظر انداز کرنا یا ان کو توجہ نہ دینا سنگین نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایمان پاکستان تحریک نے عوام کو ملک و قوم کی ترقی میں شراکت دار افراد سے ملانے کا وعدہ کیا ہے، نہ صرف ملاقاتیں ہوں گی بلکہ ان کی حوصلہ افزائی اور پروموشن بھی کی جائے گی تاکہ نوجوان اپنے ملک اور صوبے کے
لیے مثبت کردار ادا کر سکیں۔محترمہ فرح عظیم شاہ نے اپنی سیاسی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب انہیں سوچی سمجھی سازش کے تحت اسمبلی سے دور رکھا گیا، تو انہوں نے اپنا راستہ بدلنے کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ ان کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوا کیونکہ وہ یقین رکھتی ہیں کہ ہر واقعہ اللہ کی حکمت اور مصلحت کے تحت ہوتا ہے۔ ظلم کے باوجود، انہوں نے کبھی اپنے لوگوں کی شکایات کسی اور کے سامنے نہیں کیں اور نہ ہی کسی اور کے ساتھ بیٹھ کر اپنی لوگوں کی بات کی۔

