ممبی ( شوبز ڈیسک)مسٹر پروفیکٹ61 سالہ بالی ووڈ اداکار عامر خاں آئندہ ماہ 47 سالہ مطلقہ سیلون بزنس سے وابسطہ بنگلور سے تعلق رکھنے والی اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کے ساتھ شادی کرنے جا رہے ہیں۔جنُ کے اک 7سالہ بچہ بھی ہے -رپورٹس کے مطابق یہ شادی 5 جولائی کو انتہائی نجی اور سادگی سے ہوگی، جس میں صرف دونوں خاندانوں کے قریبی افراد اور چند خاص دوست شرکت کریں گے۔یادرہے عامر خان اور گوری سپراٹ گزشتہ ایک سال سے
زیادہ عرصے سے ساتھ رہ رہے ہیں اور ایک خوشحال غیر ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران عامر خان نے گوری کے ساتھ اپنے رشتے پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا تھا، ’میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے گوری ملی۔ وہ بہترین خاتون ہیں اور میں ان کے ساتھ دلی سکون محسوس کرتا ہوں۔ میری سابقہ بیویوں (کرن راؤ اور رینا دتہ) کے ساتھ بھی میرا رشتہ بہت گہرا تھا لیکن بات نہ بن سکی۔ اب گوری کے آنے سے مجھے لگتا ہے کہ میں مکمل ہوا ہوں-یاد رہے کہ عامر خان نے گزشتہ سال اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر ممبئی میں میڈیا کے سامنے پہلی بار گوری سپراٹ کو اپنی گرل فرینڈ کے طور پر متعارف کروایا تھا۔خیال رہے کہ یہ عامر خان کی تیسری شادی ہوگی۔ اس سے قبل انہوں نے 1986 میں رینا دتہ سے شادی کی تھی جو 2002 میں ختم ہوئی، ان سے عامر کے دو بچے جنید اور آئرا ہیں۔
اس کے بعد عامر خان نے 2005 میں ڈائریکٹر کرن راؤ سے دوسری شادی کی اور 2021 میں ان سے بھی علیحدگی اختیار کر لی

