لاہور( نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر’’سی ایم لوکل روڈز‘‘پروگرام کے تحت مختلف اضلاع میں روڈز کی تعمیر ومرمت کا کام تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز ں کی تعمیر و مرمت اور بحالی پراجیکٹ میں ٹائم لائن، کوالٹی اور شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور
سمیت تمام بڑوں شہروں میں لین اور لائن کی پابندی ضروری قرار دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیصل آباد، گجرات، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ملتان میں اربوں روپے کے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر اور بس سٹاپس بنانے کی منظوری بھی دے رکھی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں عوام کو جدید سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے ماس ٹرانزٹ منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں جدید ٹریفک سسٹم رائج کرنے کاحکم دیا ہے۔ وزیرعلیٰ نے تمام نئی بننے والی روڈز پر سولر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کو لازمی قراردیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں روڈز انفراسٹرکچر کی بہتری اور جدید ٹرانسپورٹ کیلئے اربوں روپے کے میگا منصوبے شروع کئے ہیں۔ صوبے بھر میں 30,000 کلومیٹر سے زائد سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جا چکی ہے۔سیاحوں اور مقامی افراد کی سہولت کیلئے ریسٹوریشن آف روڈز پروگرام کے تحت مری کی اہم شاہراہوں کی بحالی مکمل کی گئی ہے۔
