اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):وزیر مملکت /وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون نے کہاہے کہ مدینہ منورہ ایسامقدس شہر ہے جہاں کسی کی دنیاوی حیثیت اور ذاتی غرور کی کوئی اہمیت باقی نہیں رہتی ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں فہد ہارون نے روضہ رسول پر حاضری کے وقت اپنے احساسات کا اظہار
کرتے ہوئے کہا ایک طرف دنیاوی طاقت کے مراکز اور دوسری طرف مدینہ منورہ ہے جہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا روضہ اقدس ہے۔یہاں ہر لقب مٹ جاتا ہے، ہر انا ختم ہو جاتی ہے اور ہر دل کوصرف وہی چیز یاد رہتی ہے جو واقعی اہم ہے ۔ معاون خصوصی نے کہا کہ مدینہ ایسا بابرکت شہر ہے جہاں موجودگی کے روحانی اثرات کو الفاظ میں مکمل طور پر بیان نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ زائرین مدینہ المنورہ جانے کا موقع ملنے اور روضہ رسول (ص)پر حاظری کے بعد جب واپسی کا سفر اختیار کرتے ہیں تو ان کے دل شکرگزاری کے احساس سے بھرے ہوتے ہیں۔
