لاہور(نمائندہ خصوصی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے عالمی یومِ انسدادِ تمباکو پراپنے پیغام میں کہاہے کہ تمباکو نوشی کسی بھی مہلک مرض سے زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے-وزیراعلی ٰنے تمباکو کو وبا سے بھی بد تر قراردیا،تمباکو کا ہر کش، ایک نئی بیماری کی طرف قدم بڑھانے کے مترادف ہے،تمباکو نوشی محض عادت نہیں بلکہ اپنی ہی صحت،معیشت اور معاشرت پر خود کش حملے کے مترادف ہے، پنجاب میں سکولوں،کالجوں اورتعلیمی اداروں
میں تمباکو نوشی پر پابندی یقینی بنانے کے لئے ا قدامات کئے جا رہے ہیں –وزیراعلی ٰمریم نواز نے کہاکہ سرکاری دفاتر،پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی جرم ہے،عملدرآمد یقینی بنائیں گے،نوجوان نسل کو تمباکو نوشی سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام ممکنہ ا قدامات پر یقین رکھتے ہیں ،تمباکو نوشی کے مضراثرات کے بارے میں آگاہی صرف حکومتی نہیں بلکہ مشترکہ سماجی ذمہ داری ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ تمباکونوشی سے ملک میں اڑھائی لاکھ سے زیادہ اموات کے اعداد وشمار تشویشناک اور تکلیف دے ہیں ،نوجوانوں میں ہارٹ ٹیک کی بڑی وجہ تمباکو نوشی اورویپ کااستعمال ہوسکتاہے،اپنے پیاروں کو صحت مند اورسگریٹ کے دھوئیں سے پاک ماحول فراہم کرنا ہم سب کا فرض ہے-وزیراعلیٰ مریم نواز نے عوام سے اپیل کی کہ آج ہی سے تمباکونوشی چھوڑ کرصحت مند طرز زندگی اپنانے کاعہدکیجیے۔
