پیرس(نمائندہ خصوصی):فرانس کے شہر ٹولوز میں عید کے پرمسرت موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے خاص طور پر شرکت کی۔پیرس میں پاکستان کے سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابقتقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی سفیرممتاز زہرا بلوچ نے فرانسیسی معاشرے میں پاکستانی کمیونٹی کے گراں قدر کردار کو سراہا۔

انہوں نے پاکستان کے مثبت تشخص کو فروغ دینے اور پاکستان اور فرانس کے درمیان دوستی کے رشتوں کو مضبوط بنانے میں ان کی کوششوں کی تعریف کی۔ عید کے حقیقی جذبے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے اتحاد اور ہمدردی کی ترغیب دی۔اس تقریب میں تعمیری گفتگو، عید کی خوشیاں اور کمیونٹی کا ایک مضبوط احساس دیکھنے کو ملا، جو دنیا بھر میں پاکستانیوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے والی بھرپور ثقافتی روایات کی عکاسی کرتا ہے۔

