اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):افغانستان کےدارالحکومت کابل سے افغان شہری نے پاکستانی عسکری قیادت سےوالہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں افغانستان کے بدتر حالات کا ذمہ دار افغان طالبان کو قرار دے دیا۔وائرل ویڈیو میں افغان شہری کا کہنا تھا کہ عید کا تہوار ہے مگر لگتا نہیں کہ یہاں افغانستان میں کوئی عید
ہے۔افغان شہری بھوک و افلاس کا شکار ،بےانتہا بیروزگاری اور بارڈرز بھی بند ہیں۔افغان شہری نے مزید کہا کہ افغانستان کے شہریوں کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں ہے۔ انہوں نے فتنہ الخوارج کو افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں دینے پر طالبان رجیم کوبھی آڑے ہاتھوں لیا۔ افغان شہری نے کہا کہ ان دہشتگردوں کو افغان طالبان پاکستان کے حوالے کریں، کیونکہ پاکستانی ہمارے بھائی ہیں۔افغان شہری نے کابل سے کاغذ لہرا کر پاکستانی عسکری قیادت پر بھرپور اعتماد کااظہار بھی کیا۔
