واشنگٹن(نمائندہ خصوصی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی اور خطے اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ جمعہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک۔امریکا تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور خطے اور عالمی صورتحال پر تبادلہ
خیال کیا۔مارکو روبیو نے خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ سفارتی اور ثالثی کوششوں کو سراہا۔دونوں راہنماؤں نے تجارت و سرمایہ کاری، سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اس کے علاوہ اعلیٰ سطحی تبادلوں اور علاقائی امن، سلامتی اور خوشحالی میں مشترکہ مفادات کی بنیاد پر پاک۔امریکا شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
