اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نواب شاہ کے قریب بالو جا قبا قبرستان گئے جہاں انہوں نے اپنے والدین کی قبروں پر حاضری دی،فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری
بیان کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے والد سردار حاکم علی زرداری سمیت دیگر کی قبروں پر بھی حاضری دی اور دعائے مغفرت کی اور قبروں پر پھول چڑھائے۔صدرِ مملکت کے ہمراہ ان کی ہمشیرہ فوزیہ اقبال، صوبائی وزیر حاجی علی حسن زرداری، ضیاء الحسن لنجار، سہیل انور سیال اور عاشق زرداری بھی موجود تھے۔

