لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے جمعرات کے روز یہاں جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یوم تکبیر کے موقع پر ہر پاکستانی سمیت پوری امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، اور دفاع وطن کا ایٹمی مشن سر انجام دینے والی ٹیم کے ہر فرد کو سلام پیش کرتی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کو دنیا اسلام کی پہلی ایٹمی
طاقت بنانے والے محمد نواز شریف کو بھی سلام پیش کرتی ہیں جو عالمی دبائو کے سامنے جھکے نہیں، مریم نواز نے کہا کہ یوم تکبیر پاکستانی قوم ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کیلئے فخر کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے۔ 10مئی ہو یا 28 مئی، پاکستانی قوم آج بھی مسلم لیگ ن کی قیادت کی معترف ہے، انہوں نے کہا کہاب پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنانا ہمارا مشن ہے۔ مریم نوازنے مزید کہا کہ آج ہمیں اتحاد ویکجہتی،محنت وہمت برداشت و رواداری کے عزم کا اعادہ کر نا ہے۔
