• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چین کے صدر شی جن پنگ کا دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتے اور تزویراتی شراکت داری کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے عزم کا اعادہ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 25, 2026
in پاکستان
0
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چین کے صدر شی جن پنگ کا دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتے اور تزویراتی شراکت داری کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے عزم کا اعادہ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بیجنگ(نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چین کے صدر شی جن پنگ نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتے اور تزویراتی شراکت داری کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے جبکہ چینی صدر نے قیام امن کے لئے پاکستان کے ثالثی کے کردار کو سراہا ہے۔اتوار کو یہاں دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات کے دوران ابتدائی گفتگو میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر شی جن پنگ کو پاکستان کا عظیم دوست اور امن پسند انسانیت کا عظیم علمبردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین کا دوبارہ دورہ ان کے لئے ازحد مسرت کا باعث ہے،انتہائی پرتپاک استقبال پر شکریہ اداکرتے ہیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ ہے، اس مبارک موقع پر میں اپنے چینی بھائیوں، بہنوں کو اور یقیناً پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں،اس کا سارا کریڈٹ ہمارے بانی رہنمائوں کو جاتا ہےجنہوں نے پچھلی سات دہائیوں سے زیادہ عرصے میں اس رشتے کو مضبوط بنانے کے لئے سخت محنت کی۔ وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے عظیم والد نے بھی اس رشتے کی تعمیر میں بہت قیمتی کردار ادا کیا، یقین دلاتا ہوں کہ ہم مل کر آنے والے وقتوں میں اس رشتے کو مضبوط سے مضبوط تر بنائیں گے،ہم نے مل کر اپنے 75 سالہ سفارتی تعلقات کا جشن منانے کا جو منصوبہ بنایا ہے وہ سال بھر جاری رہے گاجو ہمارے اس غیرمتزلزل عزم کا اظہار کرتے ہوئے جاری رہے گا کہ چین اور پاکستان دو سیسہ پلائی دیوار کی مانند یکجان ممالک ہیں اور اس منفرد رشتے کی کوئی دوسری مثال نہیں ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ برس چینی پریڈ میں چین کی فوجی طاقت کا مشاہدہ کیا،مجھے پریڈ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، اس پریڈ نے دنیا کو دکھایا کہ صدر شی جن پنگ کی متحرک قیادت میں چین نہ صرف ایک عالمی معاشی طاقت ہے بلکہ ایک فوجی طاقت بھی ہے جو کثیر الجہتی تعاون کے فلسفہ کو فروغ دیتے ہوئے دنیا میں ترقی اور امن کے لئے کام کر رہا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے ہانگژو کی پرسکون خوبصورتی، چراگاہیں، باغات، باغیچے، جھیلیں، خوبصورت عمارتیں اور سڑکوں کا جال دیکھا،علی بابا جیسی عظیم کمپنی کا دورہ کیا جو بلامبالغہ صدر شی جن پنگ کی دوراندیش قیادت کا عکاس ہے، جب آپ وہاں شی جیان صوبے کے گورنر اور پارٹی سیکرٹری تھے (اس وقت آپ کی بصیرت کی عکاسی کرتا ہے)۔ وزیراعظم نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کا سفر بچپن سے ہی مقابلہ کرنے کی سکت، ہمت اور استقامت سے بھرا ہوا ہےجو ان کی خاموش قیادت کی عکاسی کرتا ہےجو لوگوں کی تقدیر کو خوشحالی اور ترقی کی طرف لے جانے پر توجہ مرکوز رکھتی ہے۔صدر شی جن پنگ کی قیادت بیلٹ اینڈ روڈ اقدامات اور سی پیک کے ذریعے دوستی کو فروغ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ آپ کو عالمی سطح پر ایک ممتاز اور بلند قامت شخصیت بناتا ہے،حقیقی قیادت خود کو وقف کرنے، محنت، قربانی اور مسلسل کوششوں سے حاصل ہوتی ہے،لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانے کا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے،صدر شی جن پنگ کی قیادت لوگوں کی خدمت، عوام پر مرکوز خوشحالی اور ترقی کا ایک گہرا اظہار ہے، میں آپ کی قیادت سے بہت زیادہ طاقت حاصل کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں اللہ کے فضل سے ہم نے بہت سی تبدیلیاں لائی ہیں، بہت سی ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی ہیں ،ابھی بہت لمبا راستہ طے کرنا ہے کیونکہ یہ تبدیلیاں بہت عرصہ قبل ہو جانی چاہیئے تھیں،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، فیلڈ مارشل اور ہماری عظیم ٹیم نے زبردست کام کیا ہے۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے توسط سے میں پاکستانی عوام کو گرمجوشی سے خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں،فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بھی چین میں خوش آمدید کہتے ہیں،مجھے علم ہے کہ وہ ایران سے واپس آئے ہیں جہاں انھوں نے امن کے لئے ثالثی کرتے ہوئے مثبت کوششیں کی ہیں،ہم پاکستان کے تعمیری کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،چین اور پاکستان نے ایک دوسرے کو سمجھا، ایک دوسرے پر بھروسہ کیا اور ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تزویراتی اعتماد اور عملی تعاون نے ہماری باہمی ترقی میں بہت حصہ ڈالا ہے،بین الاقوامی تبدیلیوں کے باوجود چین نے ہمیشہ اس خطے کی اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اولین ترجیح دی ہے، حال ہی میں مجھے تیانجن یونیورسٹی کے پاکستانی طلباء کا خط ملا، وہ چین اور پاکستان کے مابین تعاون کے معمار، تبادلے کو فروغ دینے والے اور دوستی کے محافظ بننے کا عزم رکھتے ہیں،مجھے یہ دیکھ کر بہت حوصلہ ملا ہے کہ نوجوان نسل ہماری دوستی کے رشتے آگے بڑھائے جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر آنے والے دور میں چین-پاکستان مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تعمیر تیز کرنے کے لئے اس سے بھی زیادہ تعاون کا خواہشمند ہے، دونوں ممالک کے عوام کو مزید فائدہ پہنچانے، علاقائی امن و استحکام میں حصہ ڈالنے نیز پڑوسی ممالک کے درمیان مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تعمیر کے لئے مثالی تعاون کرنے

پچھلی پوسٹ

لبیک اللہم لبیک کی صدائیں، منیٰ میں روح پرور مناظر؛ دنیا بھر کے لاکھوں عازمین حج کل رکنِ اعظم ‘وقوفِ عرفات’ کریں گے

اگلی پوسٹ

شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں پاک فوج کے زیر انتظام ملک مشران اور قبائلی عمائدین کا اہم جرگہ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں پاک فوج کے زیر انتظام ملک مشران اور قبائلی عمائدین کا  اہم جرگہ

شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں پاک فوج کے زیر انتظام ملک مشران اور قبائلی عمائدین کا اہم جرگہ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper