• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

بھاری ٹیکس وصولی کے بعد بھی حکومت عوام کو بنیادی حقوق نہیں دے رہی، حافظ نعیم الرحمن

عام آدمی فی لیٹر پٹرول پر ایک سو ستر روپے، بجلی بل پر بیسیوں قسم کا ٹیکس دیتا ہےکراچی سے شروع ہونے والا بنو قابل پروگرام چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر تک پھیل گیا ، امیرجماعت اسلامی پاکستان کا گریجوایشن تقریب سے خطاب

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 20, 2026
in پاکستان
0
بھاری ٹیکس وصولی کے بعد بھی حکومت عوام کو بنیادی حقوق نہیں دے رہی، حافظ نعیم الرحمن
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کی معاشی اور تعلیمی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سے پٹرول، بجلی اور دیگر بنیادی ضروریات پر بھاری ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود حکومت تعلیم، آئی ٹی اور نوجوانوں کی ترقی کے لیے کچھ نہیں کر رہی۔ موٹرسائیکل چلانے والا شخص بھی ہر لیٹر پٹرول پر 117 روپے لیوی اور 50 روپے اضافی ٹیکس ادا کر رہا ہے جبکہ بجلی کے بلوں میں بھی بے شمار ٹیکس شامل کر دیے گئے ہیں۔ جن لوگوں پر ٹیکس لاگو نہیں ہوتا ان سے بھی ٹیکس لیا جا رہا ہے، مگر ریاست اپنی بنیادی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہے۔وہ لاہور ایکسپو سنٹر میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بنوقابل گریجویشن تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں مفت آئی ٹی تربیت کے دوران پوزیشن لینے والے طلبا وطالبات میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیے گئے۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ ، سیکرٹری جنرل الخدمت وقاص انجم جعفری ، ڈاکٹر مشتاق مانگٹ، اظہر بلال ، احمد حماد رشید،معاون خصوصی امیر جماعت عمیر ادریس، بنو قابل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد اقبال ، سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی اور دیگر راہنما بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے بنوقابل پروگرام سے فارغ التحصیل ہونے والے نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم قابل تحسین ہے جس نے نوجوانوں کے لیے امید اور ترقی کا ایک نیا راستہ کھولا۔ انہوں نے کہا کہ جب بنوقابل پروگرام کا آغاز کیا گیا تو بہت سے لوگوں نے اس پر تنقید کی، لیکن آج یہ سفر کراچی سے نکل کر پورے ملک تک پہنچ چکا ہے اور نوجوانوں کی ترقی کا یہ سلسلہ اب رکنے والا نہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مظفرآباد کی شدید گرمی میں بھی نوجوانوں نے بنوقابل ٹیسٹ میں بھرپور شرکت کی جبکہ چترال کے پہاڑی علاقوں میں دس ہزار سے زائد طلبہ نے ٹیسٹ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ، جعفرآباد، گوادر، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، ساہیوال، ہزارہ، مردان، پشاور اور جنوبی اضلاع میں بھی پروگرام کامیابی سے جاری ہے جبکہ لورالائی میں بھی جلد پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔ گوادر میں ہونے والے پروگرام میں خواتین کی اکثریت نے حصہ لیا، جو خوش آئند بات ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بنوقابل پروگرام میں اب تک ساڑھے چودہ لاکھ سے زائد نوجوان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ پاس ہونے والے طلبہ مزید تعلیم حاصل کرنا چاہیں گے تو الخدمت انہیں مزید مواقع فراہم کرے گی۔ لاہور میں انکیوبیشن سینٹر (Incubation Centre ) قائم کیا جا چکا ہے، بنوقابل صرف کورسز تک محدود نہیں بلکہ نوجوانوں کو صنعتوں سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔ طلبہ کے لیے بلاسود چھوٹے قرضوں کی سکیم بھی متعارف کرائی جا رہی ہے تاکہ نوجوان اپنے کاروبار شروع کر سکیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک بھر میں پونے تین کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں جبکہ صرف پنجاب میں ایک کروڑ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ حکومت تعلیمی اداروں اور بنیادی صحت مراکز کو فروخت کر رہی ہے، کسان ناقص پالیسیوں کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ کاشتکار کو کبھی ٹماٹر کی فصل ضائع کرنا پڑتی ہے اور کبھی ٹماٹر 400 روپے فی کلو تک پہنچ جاتا ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت کا کام صرف لیپ ٹاپ تقسیم کرنا نہیں بلکہ تعلیم اور ٹیکنالوجی کے لیے جامع منصوبہ بندی کرنا ہے۔ اگر قیادت درست ہو تو جنریشن زی (Gen-Z) بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکتی ہے، لیکن رہنمائی کرنے والوں کی ناکامی کے باعث نوجوان غلط راستوں پر چلے جاتے ہیں۔ تعلیم کو طبقات میں تقسیم کر دیا گیا ہے جبکہ بنوقابل پروگرام امیر اور غریب سب کے لیے مفت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے اپنے بچوں نے بھی بنوقابل کا ٹیسٹ دیا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بلوچستان میں بے شمار مسائل ہیں اور حکمران دہشت گردی کے اسباب ختم کرنے کے بجائے صرف وقتی اقدامات کرتے ہیں۔ دیر کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں انٹرنیٹ ہی نہیں موبائل فون کے بھی شدید مسائل ہیں ، حکومت کے پاس آئی ٹی کی ترقی کے لیے کوئی مؤثر منصوبہ موجود نہیں۔امیر جماعت اسلامی نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے ملک اور دین پر فخر کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے اور دینی علوم کے ساتھ جدید علوم کا حصول بھی ضروری ہے۔ جس چیز سے واسطہ پڑے، اس کا علم حاصل کرنا فرض ہے، نفع بخش علم ہر نوجوان کو حاصل کرنا چاہیے اور دین کو صرف چند رسومات تک محدود نہیں سمجھنا چاہیے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جماعت اسلامی عوام کے ساتھ مل کر جدوجہد کر رہی ہے۔ عالمی صورتحال میں پاکستان کو ایک بہتر پوزیشن ملی ہے، مگر اس کے باوجود اندرونی مسائل موجود ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کسی شخصیت کی وجہ سے ملک سے مایوس نہ ہوں کیونکہ یہ ملک جاگیرداروں اور وڈیروں کا نہیں بلکہ عوام کا ہے۔

پچھلی پوسٹ

اسماعیلی کمیونٹی کے امام پرنس رحیم آغا خان پنجم پاکستان پہنچ گئے ، صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے استقبال کیا

اگلی پوسٹ

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات مائیکل جباروف کی ملاقات تجارت، سرمایہ کاری، شہری ترقی، زراعت، لاجسٹکس، سیاحت اور انفراسٹرکچر تک وسعت دینے پرتبادلہ خیال

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات مائیکل جباروف کی ملاقات  تجارت، سرمایہ کاری، شہری ترقی، زراعت، لاجسٹکس، سیاحت اور انفراسٹرکچر تک وسعت دینے پرتبادلہ خیال

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات مائیکل جباروف کی ملاقات تجارت، سرمایہ کاری، شہری ترقی، زراعت، لاجسٹکس، سیاحت اور انفراسٹرکچر تک وسعت دینے پرتبادلہ خیال

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper