• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان کا حج آپریشن حتمی مرحلے میں داخل، 1 لاکھ 3 ہزار سرکاری عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 19, 2026
in پاکستان, سعودی عرب
0
پاکستان کا حج آپریشن حتمی مرحلے میں داخل، 1 لاکھ 3 ہزار سرکاری عازمین سعودی عرب پہنچ گئے
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مکہ مکرمہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان کے مختلف شہروں سے سعودی عرب کے لیے جاری حج آپریشن حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے ۔ایک ماہ کے دوران388 پروازوں کے ذریعے اب تک 87 فیصد سرکاری سکیم کے عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں ۔ باقی ماندہ 13 فیصد عازمین آئندہ 96 گھنٹوں میں سعودی عرب پہنچیں گےجبکہ مناسکِ حج 7 اور 8 ذوالحجہ کی درمیانی رات سے شروع ہو جائیں گے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور عمر بٹ کے مطابق ارضِ مقدس میں عازمین کی آمد کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور اب تک مجموعی طور پر 1,03,513 سرکاری عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔اب صرف 13 فیصد یعنی 15,321 سرکاری عازمین کا آنا باقی ہے۔ اب تک پاکستان سے مدینہ منورہ کے لیے 184 (بشمول گزشتہ 176 اور آج کی 8 پروازیں ) اور جدہ کے لیے 229 (بشمول گزشتہ 212 اور آج کی 17 پروازیں ) حج پروازیں لینڈ کر چکی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پہنچنے والے عازمین میں سے اس وقت 95 فیصد (98,823) مکہ مکرمہ میں موجود ہیں جبکہ 5 فیصد (4,690) مدینہ منورہ میں قیام پذیر ہیں ۔ اب تک پاکستان سے براہِ راست مدینہ منورہ پہنچنے والے سرکاری عازمین کی مجموعی تعداد 46,398 ہے ، جن میں سے 41,708 عازمین مدینہ منورہ میں اپنا قیام مکمل کر کے مکہ مکرمہ منتقل ہو چکے ہیں ۔اس کے علاوہ 57,115 عازمینِ حج براہِ راست جدہ کے راستے مکہ مکرمہ پہنچے ہیں ۔ وزارتِ مذہبی امور کے ڈیٹا کے مطابق عازمینِ حج کی خدمت، رہنمائی اور طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مجموعی طور پر 96 فیصد (1,517) ویلفیئرسٹاف اپنی ذمہ داریاں سنبھال چکا ہے ۔ اب تک 95 فیصد (921) معاونینِ حجاج ، 95 فیصد (178) خدام (SDS) و ٹیکنیکل سٹاف اور 99 فیصد (418) میڈیکل عملہ سعودی عرب پہنچ کر مختلف اسٹیشنز پر تعینات ہو چکا ہے۔ مسجد الحرام اور اس کے اطراف میں تعینات ‘حرم گائیڈز’ اب تک مجموعی طور پر 20,698 عازمینِ حج کی رہنمائی کر چکے ہیں ۔دوسری جانب مدینہ منورہ میں اب تک مجموعی طور پر 38,594 عازمینِ حج (20,438 مرد اور 18,156 خواتین ) کو ریاض الجنہ کی زیارت کرائی جا چکی ہے ۔ پاکستانی عازمین کو رہائش گاہوں سے حرم شریف تک عمرہ اور نمازوں کی ادائیگی کے لیے لانے اور لے جانے والی ٹرانسپورٹ سروس کو مزید فعال کر دیا گیا ہے۔ مکہ مکرمہ میں عازمین کے لیے مجموعی طور پر بسوں کی تعداد بڑھا کر 469 کر دی گئی ہے ، جس کے ذریعے مکہ مکرمہ میں موجود تمام 98,823 عازمین کو 24 گھنٹے بہترین سفری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ مکہ مکرمہ کے سیکٹر 1، سیکٹر 8 اور سیکٹر 7 میں بس اور حجاج شرح کے لحاظ سے سب سے زیادہ نقل و حمل ریکارڈ کی گئی ہے ۔

پچھلی پوسٹ

حکومت کی کامیابی تقریروں سے نہیں بلکہ عوام کی بدلی ہوئی زندگیوں سے ناپی جاتی ہے:مریم نوازشریف

اگلی پوسٹ

وزارت اطلاعات اور فنانس کے درمیان سہ ماہی ریلیز کا میکنزم طے شدہ ہے، ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جدت سمیت پی ایس ڈی پی منصوبے جاری ہیں، عطاء اللہ تارڑ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزارت اطلاعات اور فنانس کے درمیان سہ ماہی ریلیز کا میکنزم طے شدہ ہے، ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جدت سمیت پی ایس ڈی پی منصوبے جاری ہیں، عطاء اللہ تارڑ

وزارت اطلاعات اور فنانس کے درمیان سہ ماہی ریلیز کا میکنزم طے شدہ ہے، ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جدت سمیت پی ایس ڈی پی منصوبے جاری ہیں، عطاء اللہ تارڑ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper