اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورننس نام کی کوئی چیز نہیں، کرپشن اور بدعنوانی عروج پر ہیں۔ پیر کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اپنی ایک
پوسٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے شاہانہ اخراجات کیے جا رہے ہیں اور سیاست پر عوامی پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے، صوبائی کابینہ کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نا اہلی کے علاوہ ان وزراء اور مشیران کے انتخاب کا کوئی اور معیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا کابینہ کی تعداد بڑھانے سے گورننس بہتر ہو جائے گی جو 12 سال سے زائد عرصے میں بہتر نہیں ہو سکی؟ وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبے کے معاملات اتنے برے کبھی بھی نہیں تھے۔

