کراچی (کرائم رپورٹر)پاکستان رینجرز (سندھ) اور سی ٹی ڈی پولیس نےخفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے کراچی آتے ہوئے رینجرز چیک پوسٹ حب ریور روڈ رئیس گوٹھ سے کالعدم تنظیم سندھودیش ریپبلکن آرمی سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دہشتگرد عبدالجبار سرکی ولد غلام رسول کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ، ڈیٹونیٹر، بال بیرنگ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گرفتار *دہشتگرد
2020 میں کالعدم تنظیم سندھودیش ریپبلکن آرمی کے کمانڈر سجاد شاہ کے گروہ*ل میں شامل ہوا۔کمانڈر سجاد شاہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کراچی اور اندرون سندھ میں تخریب کاری کی مختلف کاررائیوں میں ملوث ہے۔گرفتار دہشتگرد نے اپنے ساتھی کے ہمراہ جون 2020 میں نیشنل ہائی وے منزل پمپ کے قریب واقع رینجرز چوکی پر گرینیڈ حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 راہگیر زخمی ہوئے تھے جبکہ رینجرز چوکی کو جزوی نقصان پہنچا۔گرفتار دہشتگرد 14 اگست کے موقع پر دہشتگردی کی کارروائی کے لیے گلشنِ حدید میں آزادی اسٹال کی ریکی کرچکا ہے۔گرفتار دہشتگرد کا نام سی ٹی ڈی ریڈ بک میں انتہائی مطلوب دہشتگرد کے طور پر شامل ہے۔گرفتار دہشتگرد سندھودیش ریپبلکن آرمی کے کمانڈر سجاد شاہ سے بیرون ملک رابطے میں تھا اور اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کراچی میں واقع حساس مقامات پر دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے منصوبہ بندی کر رہا تھا۔گرفتار دہشتگرد کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔گرفتار دہشتگرد کو بمعہ اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور برآمد شدہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لئے سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

