• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان قابلِ عمل، آزاد اور جغرافیائی طور پر مربوط فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا،صدر مملکت آصف علی زرداری کا عالمی یوم نکبہ پر پیغام

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 16, 2026
in پاکستان
0
پاکستان قابلِ عمل، آزاد اور جغرافیائی طور پر مربوط فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا،صدر مملکت آصف علی زرداری کا عالمی یوم نکبہ پر پیغام
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہےکہ پاکستان کے عوام فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت، آزادی اور وقار کی منصفانہ جدوجہد کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں، یہ دن 1948 کے ان المناک واقعات کی یاد دلاتا ہے جن کے نتیجے میں لاکھوں فلسطینی اپنے گھروں اور زمینوں سے بے دخل ہوئے اور انہیں طویل عرصے تک مصائب و مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ہفتہ کے روز عالمی یوم نکبہ کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ فلسطینی عوام کے لیے نکبہ محض تاریخ کا ایک بند باب نہیں بلکہ ایک مسلسل حقیقت ہے، جو قبضے، بے دخلی، محرومی اور بنیادی حقوق سے انکار کی صورت میں آج بھی جاری ہے۔پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور اقوامِ متحدہ سمیت دیگر بین الاقوامی فورمز پر ان کے جائز اور ناقابلِ تنسیخ حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہا ہے۔پاکستان کا مؤقف انصاف، بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے اصولوں پر مبنی ہے۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ اس اہم دن پر پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ فلسطینی عوام، خصوصاً فلسطینی مہاجرین کی مسلسل حمایت کو یقینی بنایا جائے۔ قرارداد 194 کے تحت تسلیم شدہ فلسطینی مہاجرین کے حقِ واپسی کو اب تک عملی جامہ نہیں پہنایا گیاجسے یقینی بنایا جانا چاہیے۔پاکستان غزہ میں فوری، غیر مشروط اور پائیدار جنگ بندی، فلسطینی عوام تک بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی اور اسرائیل کے اقدامات کے احتساب کے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتا ہے۔پاکستان ایک قابلِ عمل، آزاد اور جغرافیائی طور پر مربوط فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گاجو 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ہو اور القدس الشریف اس کا دارالحکومت ہو۔صدر نے کہا کہ اس دن پاکستان تمام اقوام سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کا احترام کریں، فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت کریں اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ، پائیدار اور جامع حل کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔پاکستان فلسطینی عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق، بشمول حقِ خودارادیت اور آزاد ریاست کے قیام، کے حصول تک ان کے ساتھ مکمل یکجہتی جاری رکھے گا۔

پچھلی پوسٹ

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچنے پر پرتپاک خیر مقدم

اگلی پوسٹ

وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی ضلع نوشکی اور تربت میں دہشت گردی کے بزدلانہ واقعات کی شدید مذمت

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی ضلع نوشکی اور تربت میں دہشت گردی کے بزدلانہ واقعات کی شدید مذمت

وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی ضلع نوشکی اور تربت میں دہشت گردی کے بزدلانہ واقعات کی شدید مذمت

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper