• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسداد منشیات کا اجلاس، قانون سازی سے متعلق تجاویز اور ملک میں مجموعی امن و امان کی صورتحال پر غور

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 13, 2026
in پاکستان
0
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسداد منشیات کا اجلاس، قانون سازی سے متعلق تجاویز اور ملک میں مجموعی امن و امان کی صورتحال پر غور
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسداد منشیات نے اسلام آباد رئیل اسٹیٹ (ریگولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ) (ترمیمی) بل 2025ء اورموجودہ اور سابق سینیٹرز کو سرکاری بلیو پاسپورٹ دینے کے بل کی منظوری دے دی۔ بدھ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسداد منشیات کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم رحمان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں قانون سازی سے متعلق تجاویز اور ملک میں مجموعی امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔اجلاس میں سینیٹر پلوشہ محمد زئی خان، سینیٹر شہادت اعوان، سینیٹر محمد طلحہ محمود، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری، سینیٹر عابد شیر علی اور سینیٹر دلاور خان نے شرکت کی، جبکہ سینیٹر جام سیف اللہ خان نے زوم کے ذریعے ورچوئل شرکت کی۔ سینیٹر محمد عبدالقادر نے خصوصی طور پر شرکت کی، جبکہ سینیٹر محسن عزیز نے ایک ایجنڈا آئٹم کے محرک کے طور پر ورچوئلی شرکت کی۔کمیٹی نے اسلام آباد رئیل اسٹیٹ (ریگولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ) (ترمیمی) بل 2025ء پر غور کیا اور تفصیلی بحث کے بعد بل کی منظوری دے دی۔کمیٹی نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری واٹر سائیڈ سیفٹی بل 2024ء پر بھی غور کیا۔ اس دوران قواعد کار کے تحت مقررہ مدت گزر جانے کے بعد بل پر غور کرنے کے اختیار سے متعلق خدشات کا اظہار کیا گیا۔ یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ سینیٹ انتخابات میں تاخیر کے باعث اس معاملے پر بروقت غور نہ ہو سکا۔چیئرمین کمیٹی نے ہدایت کی کہ متعلقہ قواعد کی وضاحت حاصل ہونے تک معاملہ موخر رکھا جائے۔کمیٹی نے ایک ایسے بل پر بھی غور کیا جس کے تحت سینیٹرز کو تاحیات سرکاری/بلیو پاسپورٹ کی سہولت دینے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ وزارت کو موجودہ اور سابق سینیٹرز کو تاحیات سرکاری پاسپورٹ جاری کرنے پر کوئی اعتراض نہیں تاہم بچوں کو 28 سال کی عمر تک یہ سہولت دینے پر مبینہ غلط استعمال کے باعث تحفظات موجود ہیں۔ کمیٹی نے سینئر سول سرونٹس کے بچوں کو سرکاری بلیو پاسپورٹ جاری کرنے پر تشویش کا اظہار کیا اور وزارت کو جاری شدہ فعال بلیو پاسپورٹس کی تفصیلی فہرست فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ کمیٹی نے سرکاری پاسپورٹس کے غلط استعمال کے خلاف سخت کارروائی پر زور دیتے ہوئے موجودہ اور سابق سینیٹرز کو سرکاری بلیو پاسپورٹ دینے کے بل کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔فوجداری قوانین (ترمیمی) (غیرت کے نام پر قتل کی روک تھام) بل پر بھی غور کیا گیا۔ وزارت داخلہ کی درخواست پر صوبوں سے آراء موصول ہونے تک بل پر غور موخر کر دیا گیا۔کمیٹی نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری فوڈ سیفٹی (ترمیمی) بل 2025ء پر بھی غور کیا اور مشاہدہ کیا کہ قوانین پر کمزور عملدرآمد خوراک کے معیار کو متاثر کر رہا ہے۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ یہ معاملہ کسی اور وزارت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے جس پر چیئرمین نے بل کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کرنے کی ہدایت کی۔ذیلی کمیٹی نے صوابی اور مردان میں ایف بی آر کے گوداموں سے 2,828 سگریٹ کے کارٹن چوری ہونے کے معاملے پر اپنی رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں ایف بی آر کے اندر سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی جن میں بعض افسران کے متعدد واقعات میں مبینہ ملوث ہونے کا ذکر بھی شامل تھا۔ بعض افسران کے اثاثوں کے ذرائع آمدن سے زائد ہونے پر بھی تشویش ظاہر کی گئی۔ کمیٹی نے سمگل شدہ ایرانی پٹرول اور ٹیکس سے مستثنیٰ خام مال کو متعلقہ علاقوں تک پہنچنے سے پہلے فروخت کیے جانے کے معاملے کا سخت نوٹس لیا جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے ایف بی آر کو ہدایت دی کہ عدم تعاون کرنے والے افسران کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جائیں اور جہاں ضرورت ہو گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں۔ ذیلی کمیٹی کو نئے ٹرمز آف ریفرنس مرتب کرنے کی ہدایت بھی دی گئی جبکہ اس کی مدت میں توسیع کر دی گئی۔ کمیٹی نے ارکان کے خلاف چلائی جانے والی ہتک آمیز مہم کی بھی مذمت کی۔کمیٹی نے گاڑیوں کے سیاہ شیشوں سے متعلق سفارشات پر عملدرآمد کی رپورٹ کا جائزہ لیا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نے بتایا کہ صوبوں سے جوابات تاحال موصول نہیں ہوئے۔چیئرمین نے سیاہ شیشوں کے اجازت نامے کی فیس تین سال کے لیے 15 ہزار روپے سے بڑھا کر 15 ہزار روپے سالانہ کرنے کی تجویز دی۔ مزید یہ سفارش بھی کی گئی کہ موجودہ اور سابق پارلیمنٹیرینز کو سیاہ شیشوں کے لیے مفت اجازت نامے جاری کیے جائیں۔کمیٹی نے ایف بی آر افسران کی جانب سے نان کسٹم پیڈ اور ٹیمپر شدہ گاڑیوں کے استعمال کی اطلاعات کا بھی سخت نوٹس لیا۔ چیئرمین نے ایسی گاڑیاں استعمال کرنے والے افسران کی مکمل تفصیلات طلب کرتے ہوئے تجویز دی کہ جو افسران ایسی گاڑیاں اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں، وہ پہلے متعلقہ کسٹم ڈیوٹی ادا کریں۔ صوبائی حکام کو بھی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔کمیٹی کواسلام آباد میں عامر اعوان کے قتل کے مقدمے پر بریفنگ بھی دی گئی۔ چیئرمین کمیٹی نے زور دیا کہ ملزمان کو ضمانت نہیں ملنی چاہیے۔ کمیٹی نے مبینہ منشیات فروش انمول پنکی کے کیس پر بھی غور کیا اور انسداد منشیات فورس کو ہدایت دی کہ ملزمہ سے منشیات سپلائی کرنے والوں اور وصول کنندگان کے بارے میں تفتیش کی جائے۔کمیٹی نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو وفاقی فورسز یا سندھ پولیس کے ذریعے سکیورٹی فراہم کی جائے جبکہ آئی جی سندھ سے بارہا ہدایات کے باوجود سکیورٹی فراہم نہ کرنے پر وضاحت طلب کی گئی۔کمیٹی نے اسلام آباد میں مبینہ اغواء کے واقعات اور سیف سٹی پراجیکٹ کی کارکردگی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔کمیٹی کو سیف سٹی پراجیکٹ کے تفصیلی بریفنگ کے لیے دورے کی دعوت بھی دی گئی۔کمیٹی نے اسلام آباد کے رہائشی سیکٹرز میں ہاسٹلز اور گیسٹ ہائوسز کے قیام کے معاملے پر بھی غور کیا اور اسلام آباد ٹریفک پولیس سمیت متعلقہ اداروں کو سخت کارروائی کی ہدایت کی۔ چیئرمین نے غیر قانونی ہاسٹلز اور گیسٹ ہائوسز کے خلاف کی گئی کارروائی کی تفصیلی رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے آئی جی سندھ کو آئندہ اجلاس میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

پچھلی پوسٹ

سرکاری ٹینڈر میں بغیر تخمینہ کامیاب بولی دہندہ کو اضافی سکیورٹی جمع کرانے کا پابند نہیں بنایا جا سکتا، وفاقی آ ئینی عدالت

اگلی پوسٹ

پاک فوج کے جوانوں پر ملک دشمن عناصر کا بزدلانہ حملہ ناقابل برداشت اور قابل افسوس ہے۔محترمہ فرح عظیم شاہ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاک فوج کے جوانوں پر ملک دشمن عناصر کا بزدلانہ حملہ ناقابل برداشت اور قابل افسوس ہے۔محترمہ فرح عظیم شاہ

پاک فوج کے جوانوں پر ملک دشمن عناصر کا بزدلانہ حملہ ناقابل برداشت اور قابل افسوس ہے۔محترمہ فرح عظیم شاہ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper