• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستانی قوم اور مسلح افواج ملکی سالمیت اور قومی مفادات کے دفاع کے لیے ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری

بھارت نے پہلگام کے جھوٹے ڈرامے کو بنیاد بنا کر بلا اشتعال جارحیت کا راستہ اختیار کیا اور بغیر کسی جواز کے پاکستانی شہریوں اور عبادت گاہوں پر فضائی حملے کیے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ نے من گھڑت کہانیاں اور خیالی دعوے پیش کر کے اپنی قوم کو گمراہ کیا۔ پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں بھارتی جارحیت کا ’’منظم مگر حیران کن‘‘ جواب دیا۔ہماری افواج دشمن کو اس سے کہیں زیادہ نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتی تھیں، مگر ایک ذمہ دار اور امن پسند ریاست ہونے کے ناطے ہمارا ردعمل متوازن رہا۔ ہمارے بہادر افسران، جوانوں اور پوری قوم نے جس پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا مظاہرہ کیا،پاکستان مونومنٹ میں معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 10, 2026
in پاکستان
0
پاکستانی قوم اور مسلح افواج ملکی سالمیت اور قومی مفادات کے دفاع کے لیے ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے معرکہ حق کے دوران بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے ’’منظم مگر حیران کن‘‘ جواب کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج ملکی سالمیت اور قومی مفادات کے دفاع کے لیے ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور ہمیشہ تیار ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مونومنٹ میں معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی تاریخ کے ایک نہایت اہم باب کو گزرے بارہ ماہ مکمل ہو چکے ہیں۔تقریب میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف ، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزراء، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو ، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف ، سفارتکاروں، طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔صدر مملکت نے کہا کہ بھارت نے پہلگام کے جھوٹے ڈرامے کو بنیاد بنا کر بلا اشتعال جارحیت کا راستہ اختیار کیا اور بغیر کسی جواز کے پاکستانی شہریوں اور عبادت گاہوں پر فضائی حملے کیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ذرائع ابلاغ نے من گھڑت کہانیاں اور خیالی دعوے پیش کر کے اپنی قوم کو گمراہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں بھارتی جارحیت کا ’’منظم مگر حیران کن‘‘ جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری افواج دشمن کو اس سے کہیں زیادہ نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتی تھیں، مگر ایک ذمہ دار اور امن پسند ریاست ہونے کے ناطے ہمارا ردعمل متوازن رہا۔ ہمارے بہادر افسران، جوانوں اور پوری قوم نے جس پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا مظاہرہ کیا، اس نے ہمیں فخر بخشا اور دنیا بھر میں پاکستان کو پذیرائی دلائی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں، کیونکہ پاکستانی پائلٹس نے ایک بڑے دشمن کا غیر معمولی مہارت اور اعتماد کے ساتھ مقابلہ کیا اور ملکی فضائی حدود کا نہایت درست انداز میں دفاع کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ پاک فضائیہ نے اس تنازع کے دوران دشمن کے آٹھ طیارے مار گرائے جس نے قومی عزم اور فخر کی ایک نئی تاریخ رقم کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ نے بھی اپنی عملی تیاریوں اور جنگی صلاحیتوں کے ذریعے سمندری سرحدوں کا دفاع کیا اور بھارتی طیارہ بردار بحری جہاز کو دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور کر دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی صرف عسکری میدان تک محدود نہیں تھی بلکہ یہ پوری قوم کے اتحاد اور ہم آہنگی کی عکاس تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک بار پھر دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہم ایک فولادی دیوار کی مانند متحد، بیدار اور پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے کیونکہ بھارتی مظالم اور سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کشمیری عوام کے حوصلے پست کرنے میں ناکام رہی ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کے جائز حقِ خودارادیت کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر معطل کرنے کی کوشش آبی دہشت گردی کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ پانی ہمارے لاکھوں شہریوں کی زندگی ہے، بین الاقوامی قوانین کی یہ کھلی خلاف ورزی علاقائی استحکام کے لیے خطرہ ہے اور اس کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جانا چاہیے۔انہوں نے افغانستان کے ذریعے پاکستان میں بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا ذکر کرتے ہوئے اس کے خاتمے کا مطالبہ کیا اور افغانستان پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان اور دیگر ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔ صدر مملکت نے غزہ میں معصوم خواتین اور بچوں پر ہونے والے مظالم اور نسل کشی کے فوری خاتمے کا مطالبہ بھی کیا اور فلسطینی عوام کے ایک آزاد ریاست کے حق کی حمایت کا اعادہ کیا جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔علاقائی تنازعات کے خاتمے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ الحمدللہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک کوششوں کے باعث پاکستان ایک علاقائی استحکام فراہم کرنے والے ملک کے طور پر ابھرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان تنازع کے پرامن حل کا خواہاں ہے اور پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے جس سے خطے کو ایک بڑے اور زیادہ تباہ کن تصادم سے بچانے میں مدد ملی ہے۔

پچھلی پوسٹ

ہنٹا وائرس کے حوالے سے خوف و ہراس نہ پھیلایا جائے، عالمی ادارۂ صحت کی تنبیہ

اگلی پوسٹ

آپریشن بنیان مرصوص ہماری تاریخی عسکری کامیابی ہی نہیں قومی غیرت، اصولوں اور خودداری کی تابناک فتح ہے،وزیر اعظم محمد شہباز شریف

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
آپریشن بنیان مرصوص ہماری تاریخی عسکری کامیابی ہی نہیں قومی غیرت، اصولوں اور خودداری کی تابناک فتح ہے،وزیر اعظم محمد شہباز شریف

آپریشن بنیان مرصوص ہماری تاریخی عسکری کامیابی ہی نہیں قومی غیرت، اصولوں اور خودداری کی تابناک فتح ہے،وزیر اعظم محمد شہباز شریف

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper

Ads No. 1
Advertisement