• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

آپریشن بنیان مرصوص ہماری تاریخی عسکری کامیابی ہی نہیں قومی غیرت، اصولوں اور خودداری کی تابناک فتح ہے،وزیر اعظم محمد شہباز شریف

،بھارت آج تک پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر سکا،پاکستان کے سچ کے بیانیے کی فتح ہوئی،ہمارے بہادر سپوتوں نے دشمن کو ایسا جواب دیا کہ اسے جان کے لالے پڑ گئے،ہمارے شاہینوں کی جرات اور فتح میزائوں نے دشمن کے فضائی دفاعی نظام کو نیست و نابود کر دیا اور وہ چار گھنٹوں میں ہی جنگ بندی کی درخواست پر مجبور ہو گیا،شہداء کے خون اور عظیم روایات کے امین ارض پاک کے سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دانشمندانہ اور دلیرانہ قیادت میں افواج پاکستان نے بہادری کے نئے باب رقم کیے ہیں،دفاع وطن کے مقدس فریضہ کے لیے پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق کا ایک  سال مکمل ہونے پرپاکستان مونومنٹ پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 10, 2026
in پاکستان
0
آپریشن بنیان مرصوص ہماری تاریخی عسکری کامیابی ہی نہیں قومی غیرت، اصولوں اور خودداری کی تابناک فتح ہے،وزیر اعظم محمد شہباز شریف
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نےآپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر 10 مئی کو یوم معرکہ حق کے نام سے منسوب کرنے اور ہر سال یہ دن انتہائی جوش وجذبے سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص ہماری تاریخی عسکری کامیابی ہی نہیں قومی غیرت، اصولوں اور خودداری کی تابناک فتح ہے،بھارت آج تک پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر سکا،پاکستان کے سچ کے بیانیے کی فتح ہوئی،ہمارے بہادر سپوتوں نے دشمن کو ایسا جواب دیا کہ اسے جان کے لالے پڑ گئے،ہمارے شاہینوں کی جرات اور فتح میزائوں نے دشمن کے فضائی دفاعی نظام کو نیست و نابود کر دیا اور وہ چار گھنٹوں میں ہی جنگ بندی کی درخواست پر مجبور ہو گیا،شہداء کے خون اور عظیم روایات کے امین ارض پاک کے سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دانشمندانہ اور دلیرانہ قیادت میں افواج پاکستان نے بہادری کے نئے باب رقم کیے ہیں،دفاع وطن کے مقدس فریضہ کے لیے پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر دوست ممالک کے شکر گزار ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے لیے صدر ٹرمپ نے تاریخی کردار ادا کیا،خطے اور دنیا میں پائیدار امن کے لئے ہماری مخلصانہ کاوشیں ابھی بھی جاری ہیں،پاکستان مظلوم فلسطینی اور کشمیری عوام کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت کرتا رہے گا، ہماری سکیورٹی فورسز اپنی بے مثال پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری سے دہشت گردی کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں گی۔اتحاد ،معرکہ حق کے جذبے اور انتھک محنت سے پاکستان کو اقوام عالم میں شایان شان مقام دلوائیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کو آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پرپاکستان مونومنٹ پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری،چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق،چیف آف آرمی سٹاف وچیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، مسلح افواج کے سربراہان،وفاقی کابینہ کے ارکان مختلف ممالک کے سفراء، سول وعسکری حکام، شہداء کے لواحقین اور زندگی کے مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ رب ذوالجلال کے حضور پوری عاجزی کے ساتھ سجدہ شکر ادا کرتے ہیں جس نے معرکہ حق کو عظیم الشان فتح میں بدل دیا اور وطن عزیز کو اقوام عالم میں سر بلند کر کے منفرد اور ممتاز مقام دلوایا۔وزیر اعظم کی درخواست پر مادر وطن کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اور اپنے مقدس خون سے اپنی دھرتی کی آبیاری کرنے والے شہداء کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔وزیر اعظم نے کہا کہ مادر وطن کے تحفظ کے لیے جام شہادت نوش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس پہلگام کے افسوسناک واقعہ کو جواز بنا کر بھارت نے پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کئے لیکن ہم نے صبر و تحمل کا دامن نہ چھوڑا ،کاکول اکیڈمی کے میدان سے میں نے دشمن کو ہر قسم کی مہم جوئی کے انجام سے خبردار کیا تھا اور واقعہ کی عالمی سطح پر شفاف تحقیقات کی پیشکش بھی کی تھی لیکن بزدل دشمن نے ہمیشہ کی طرح رات کی تاریکی میں ہماری مساجد، معصوم بچوں اور شہریوں کو نشانہ بنا کر ہم پر بلا اشتعال جنگ مسلط کر دی ،ہماری بہادر افواج نے دشمن کی طرف سے تاریکی میں کیے گئے حملے کا تاریخی جواب دیا،جب ہمارے شیر دل جوان میدان کارزار میں اترے اور ہمارے شاہین دشمن پر جھپٹے تو بزدل دشمن کو جان کے لالے پڑ گئے، ہمارے فتح میزائلوں نے بھارت کے فضائی دفاع کے نظام کو نیست و نابود کر دیا، ہر طرف ہمارے شاہینوں کا غلبہ تھا اور ہر جانب دشمن کے طیاروں کا ملبہ تھا یوں محض چار ہی گھنٹوں میں بھارت جنگ بندی کی درخواست پر مجبور ہو گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ سچائی کا چراغ جھوٹ کی پھونکوں سے نہیں بجھایا جا سکتا یہی وجہ ہے کہ ایک سال گزرنے کے باوجود بھارت آج تک پہلگام کے فالس فلیگ آپریشن کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا۔وزیر اعظم نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص صرف تاریخی عسکری کامیابی ہی نہیں یہ ہماری قومی غیرت، اصولوں اور خودداری کی تابناک فتح بھی ہے۔وزیر اعظم نے 10 مئی کو یوم معرکہ حق کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ دن ہر سال تعطیل کے بغیر انتہائی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ارض پاک کے ہر جری جوان اور افسر کو جو شہیدوں کے خون اور عظیم روایات کے وارث ہیں سلام پیش کرتے ہیں، ان عظیم مائوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے جگر گوشے وطن پر نثار کر دیئے، پوری قوم کو سلام پیش کرتے ہیں جو ایمان، اتحاد اور نظم وضبط کی شاندار مثال بن گئی اور دنیا پر واضح کر دیا کہ ہم متحد ہیں اور کوئی ہماری طرف انکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھ سکتا۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ بہادر مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس معرکے میں شجاعت اور بہادری کے نئے باب رقم کیے، تاریخ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دانشمندانہ اور دلیرانہ قیادت کو ہمیشہ سنہری حروف سے یاد رکھے گی،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سلام کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور ان کے شاہینوں کے ذکر کے بغیر یہ داستان نامکمل رہے گی جنہوں نے دشمن کے جہازوں کے پرخچے اڑا دیئے اور دشمن کی فضائی قوت کے دعوئوں کا پول کھول دیا۔وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر ، پاک فضائیہ کے شاہینوں ،پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اور پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو شاندار خراج تحسین پیش کیا اور معرکہ حق کی شاندار فتح پر انہیں مبارکباد دی، جنہوں نے دشمن پر وہ ہیبت طاری کی کہ وہ پاکستان کی سمندری حدود میں داخل نہ ہو سکا۔وزیراعظم نے کہا کہ جہاں 24 کروڑ پاکستانی اپنی بہادر مسلح فواج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے رہے وہاں پر ہمارے برادر اور دوست ممالک نے سفارتی محاذ پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا اس غیر متزل حمایت پر دل کی گہرائیوں سے اپنے برادر اور دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں، بالخصوص امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے خطے میں امن اور کروڑوں انسانوں کی زندگیاں بچانے کے لیے ایک تاریخی کردار ادا کیا کیونکہ اگر دو ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ کے شعلے مزید بڑھ جاتے تو پھر اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ نتیجہ کتنا بھیانک نکلتا، صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کیا ان کے اس کردار کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ وہ برادر ملک سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور دیگر دوست ممالک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کے موقف کی بھرپور تائید کرتے ہوئے حق کا ساتھ دیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے عظیم اور قابل اعتماد دوست چین کے صدر شی جن پنگ چینی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ماضی کی طرح معرکہ حق کے دوران بھی پاکستان کی بھرپور سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کر کے ناقابل فراموش دوستی کا حق ادا کیا اور اس کہاوت کو ایک مرتبہ پھر سچ کر دکھایا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے بلند ،سمندروں سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ برادر ملک ایران میں امن قائم کرنے کے حوالے سے بھی پاکستان اپنی سفارتی کاوشیں انتہائی خلوص کے ساتھ بروئے کار لا رہا ہے، اس ضمن میں ہم نے نہ صرف فریقین کو عارضی جنگ بندی پر قائل کیا بلکہ 1979ء کے بعد انہیں پہلی بار مذاکرات کی میز پر بٹھانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا خطے اور دنیا میں پائیدار امن کے لئے ہماری مخلصانہ کاوشیں ہنوز جاری ہیں۔وزیر اعظم نے خطے میں قیام امن کے لئے عظیم کاوشوں پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان مظلوم عوام کے حقوق اور انصاف کے لیے توانا اواز بن کر دنیا کے سامنے کھڑا ہوا ہے، غزہ کی سرزمین پر نہتے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم ہوں یا مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں پاکستان نے ہر عالمی فورم پر اپنے ان بھائیوں کی بھرپور سفارتی ،سیاسی اور اخلاقی حمایت کی ہے اور اس وقت تک یہ جاری رکھے گا جب تک فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام امن کے ساتھ آزاد فضائوں میں سکھ کا سانس نہیں لے لیتے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بےمثال اور لازوال قربانیاں دی ہیں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف جاری آپریشن میں ہماری مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر افسر و جوان دفاع وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، اللہ تعالی کی تائید و نصرت سے پاکستان کی سکیورٹی فورسز اپنی بے مثال پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری سے دہشت گردی کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوان ہی ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں ان کے اندر موجود ولولہ، صلاحیت اور جوش پاکستان کو اوج کمال تک لے جانے کے لیے کافی ہے، وعدہ کرتا ہوں کہ جدید تعلیم، ہنر مندی اور روزگار کے مواقع نوجوانوں کے قدموں میں نچھاور کریں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ آئیں اج کے دن ہم یہ عہد کریں کہ اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، اتحاد ،معرکہ حق کے جذبے اور انتھک محنت سے پاکستان کو اقوام عالم میں اس کا شایان شان مقام دلوائیں گے۔آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان مانومنٹ پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ بجایا گیا، تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی پیش کی۔تقریب میں ملی نغمے بھی پیش کیے گئے اور دفاع وطن کا مقدس فریضہ انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے مادر وطن کے نڈر سپوتوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

پچھلی پوسٹ

پاکستانی قوم اور مسلح افواج ملکی سالمیت اور قومی مفادات کے دفاع کے لیے ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری

اگلی پوسٹ

Guía de seguridad de casinos para jugadores internacionales

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post

Guía de seguridad de casinos para jugadores internacionales

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper

Ads No. 1
Advertisement