• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

’’معرکہ حق ‘‘نے قومی اعتماد کو نئی جدت دی، ادارہ جاتی عزم کو مزید مستحکم کیا ،’’معرکہ حق ‘‘کا پہلا سال مکمل ہونے پر پاک افواج کا اہم پیغام جاری

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 8, 2026
in پاکستان
0
معرکۂ حق : دفاعِ وطن، اخلاقی برتری اور ذمہ دار ریاست کا مظہر
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

راولپنڈی ۔(نمائندہ خصوصی)’’معرکہ حق‘‘ کا پہلا سال مکمل ہونے پر پاک افواج نے اہم پیغام جاری کیا ہے جس میں کہاگیاہےکہ’’ معرکہ حق ‘‘نے قومی اعتماد کو نئی جدت دی، ادارہ جاتی عزم کو مزید مستحکم کیا اور پاک فضائیہ کی جدید جنگی تیاریوں کو دنیا پر ثابت کیا اورپاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت یا مذموم عزائم کا جواب پہلے سے زیادہ طاقت، درستگی اور عزم کے ساتھ دیا جائے گا۔بدھ کوآئی ایس پی آرسے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ’’ معرکہ حق ‘‘کی پہلی سالگرہ پر پاک افواج، خصوصاً پاک فضائیہ، قومی دفاع کی ایک فیصلہ کن اور تاریخی کامیابی کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہیں۔’’معرکہ حق ‘‘نے قومی اعتماد کو نئی جدت دی، ادارہ جاتی عزم کو مزید مستحکم کیا اور پاک فضائیہ کی جدید جنگی تیاریوں کو دنیا پر ثابت کیاہے ۔پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی، اسمارٹ سسٹمز اور niche disruptive صلاحیتوں کے ذریعے مستقبل کی فضائی قوت کے طور پر ابھر رہی ہے۔ملٹی ڈومین آپریشنز میں مہارت نے پاک فضائیہ کو جدید فضائی جنگ کے تقاضوں سے ہم آہنگ ایک موثر اور فیصلہ کن فورس بنا دیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’معرکہ حق ‘‘کے دوران انجام دیئے گئے آپریشنز فضائی جنگ کی تاریخ میں منفرد، غیر معمولی اور اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر تھے۔پاک فضائیہ کی کامیابیوں نے پاکستانی قوم کے اعتماد، حوصلے اور جذبۂ حب الوطنی کو مزید مضبوط کیا۔پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، جبکہ اس کی مسلح افواج ذمہ دارانہ اور پختہ اسٹریٹجک سوچ کی حامل ہیں۔پاکستانی مسلح افواج کی ہر تیاری، ہر کوشش اور ہر صلاحیت کا محور خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کا فروغ ہے،پاکستان کے لیے امن ہمیشہ عزت، وقار اور خودمختار برابری کے اصولوں سے جڑا رہا ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک افواج خطے کی بدلتی جیوپولیٹیکل صورتحال اور دشمن کی جارحانہ عسکری تیاریوں سے مکمل طور پر باخبر ہیں۔پاکستانی مسلح افواج مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید صلاحیتوں، ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت میں مسلسل سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔پاک افواج مستقبل کے جنگی ماحول کے لیے پہلے سے زیادہ تیار، مرکوز اور مکمل طور پر مستعد ہیں۔پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت یا دشمنانہ عزائم کا جواب پہلے سے زیادہ طاقت، درستگی اور عزم کے ساتھ دیا جائے گا۔ ’’معرکہ حق ‘‘میں دشمن نے پاکستان کی قوت، تیاری اور فیصلہ کن صلاحیت کا مشاہدہ کیا، آئندہ ہر مہم جوئی کا جواب اس سے بھی زیادہ سخت ہوگا، اِن شاء اللہ۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ آج رات پوری قوم پاک فضائیہ کے ہر جوان، افسر اور اہلکار کو ان کی پیشہ ورانہ مہارت، قربانی، انتھک محنت اور غیر معمولی آپریشنل توجہ پر خراجِ تحسین پیش کرتی ہے،جنہوں نے پاکستان کی فضائی حدود کے تاریخی دفاع میں کلیدی کردار ادا کیا،پاکستان کی فضائی حدود کے دفاع میں پاک فضائیہ کی جرات، تیاری اور بروقت کارروائی قوم کی عسکری تاریخ کا روشن باب بن چکی ہے،پاک فضائیہ نے اپنے عزم، مہارت اور جذبۂ قربانی سے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور قومی سلامتی کو ناقابلِ تسخیر بنایا،پاک فضائیہ اپنی پیشہ ورانہ برتری، جدید جنگی صلاحیت اور غیر متزلزل عزم کے باعث آج بھی دنیا کی بہترین فضائی افواج میں نمایاں مقام رکھتی ہے،پاک فضائیہ اِن شاء اللہ ہمیشہ “Second to None” رہے گی اور اس عظیم قوم کے لیے فخر، طاقت اور اعتماد کی علامت بنی رہے گی،پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔

پچھلی پوسٹ

یو ایم ٹی میں تیسری ریسرچ کانفرنس کا کامیاب انعقاد:جدید تحقیق، ٹیکنالوجی اور اختراع پر خصوصی سیشنز اکیڈیمیا اور انڈسٹری کا مؤثر اشتراک ہی پائیدار ترقی کی بنیاد ہے، ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا

اگلی پوسٹ

پاکستان نے دشمن کو بھرپور اور موثر جواب دے کر اپنی دفاعی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے، کرنل (ر) ملک ایوب اعوان

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاکستان نے دشمن کو بھرپور اور موثر جواب دے کر اپنی دفاعی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے، کرنل (ر) ملک ایوب اعوان

پاکستان نے دشمن کو بھرپور اور موثر جواب دے کر اپنی دفاعی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے، کرنل (ر) ملک ایوب اعوان

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper

Ads No. 1
Advertisement