لاہور (نمائندہ خصوصی) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) میں تیسری ریسرچ کانفرنس کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں بین الشعبہ جاتی تحقیق، جدید ٹیکنالوجی، اختراع اور سماجی تبدیلی سے متعلق اہم سیشنز منعقد کیے گئے۔ کانفرنس میں ماہری ِ تعلیم، صنعت سے وابستہ شخصیات، محققی، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا، پرووسٹ یو ایم ٹی ڈاکٹر تاشفین اظہر، وائس ریکٹر ڈاکٹر اعجاز چیمہ، وائس پرووسٹ ڈاکٹر سمیعہ شاہد، لاہور چیمبر آف کامرس کے نمائندہ عمر سلیم، پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں
ریاض، ڈاکٹر شعیب حکیم, شعیب رانا، ڈاکٹر حاجرہ سلیم، انڈس پاک کارپوریشن کے ڈاکٹر حامد ملک، ڈین آرک ڈاکٹر حماد مجید سمیت دیگر ممتاز شخصیات شریک ہوئیں۔ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا نے اپنے خطاب میں یو ایم ٹی میں تحقیق کے فروغ، اختراعی سوچ اور جدید تعلیمی رجحانات کے حوالے سے ادارے کے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یو ایم ٹی جدید تحقیق، اختراع اور سماجی ترقی میں قائدانہ کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی اور پائیدار معاشی استحکام کے لیے اکیڈیمیا اور انڈسٹری کے درمیان مؤثر اشتراک وقت کی اہم ضرورت ہے۔ڈاکٹر آصف رضا نے کہا کہ تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہی روش، مستحکم اور پائیدار مستقبل کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔ ا نکا کہنا تھا کہ قابل اور باصلاحیت طلبہ انڈسٹری پراجیکٹس کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، جبکہ ریسرچ کلچر کے فروغ کے لیے تعلیم اور تحقیق میں سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔لاہور چیمبر آف کامرس کے نمائندہ عمر سلیم نے علمی و تحقیقی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معیاری تحقیق ترقی یافتہ قوموں کی پہچان
ہوتی ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس کا پلیٹ فارم اکیڈیمیا اور انڈسٹری کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کر رہا ہے تاکہ نوجوانوں کو عملی میدان کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔مقررین نےاس بات پر زور دیا کہ تحقیق اور جدت کے ذریعے ہی موجودہ قومی وعالمی چیلنجز کا مؤثر حل ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو تحقیق، اختراع اور عملی مہارتوں کے ذریعے قومی ترقی میں فعال کردار ادا کرناہوگا۔ ماہرین کا مزیدکہنا تھا کہ جامعات کو چاہیئے کہ وہ طلبہ کو آخری سال میں انڈسٹری کے ساتھ منسلک کریں تاکہ انہیں عملی تجربہ اور پیشہ ورانہ مہارتیں حاصل ہو سکیں۔ تقریب کے اختتام پر ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضانے مہمانوں میں یادگاری سووینئرز تقسیم کیے.


