راجن پور( نمائندہ خصوصی): نجی بینک میں جمع کرایا گیا سونا واپسی پر مبینہ طور پر جعلی نکل آیا تفصیلات کے مطابقراجن پور میں نجی بینک میں بطور ضمانت جمع کرایا گیا سونا واپسی پر مبینہ طور پر جعلی نکل آنے کا انکشاف ہوا ہےمتاثرہ شہری حمزہ نور کے مطابق انہوں نے گزشتہ سال دسمبر میں 15 تولے سونا بینک میں جمع کرا کے 16 لاکھ 50 ہزار روپے قرض حاصل کیا تھا۔ شہری کا کہنا ہے کہ آج انہوں نے سود سمیت مجموعی طور پر 20 لاکھ 700 روپے
بینک میں جمع کرا کے اپنا سونا واپس لیا تاہم سونا مشکوک لگنے پر انہوں نے فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کر دیپولیس کے مطابق سنار سے معائنہ کرانے پر تمام زیورات مبینہ طور پر جعلی قرار پائے واقعے کے بعد پولیس بینک منیجر وحید سمیت دیگر عملے کو تھانے لے گئی تاہم ابتدائی کارروائی کے بعد انہیں رہا کر دیا گیابینک منیجر وحید نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ واقعے سے لاعلم ہیں اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیںپولیس کا کہنا ہے کہ اسی بینک میں 5 تولے سونے کے مبینہ فراڈ کا ایک اور کیس پہلے ہی عدالت میں زیر سماعت ہےایس ایچ او انعام بزدار کے مطابق بینک فراڈ کیس قانونی طور پر ایف آئی اے کے دائرہ اختیار میں آتا ہے لہٰذا ابتدائی رپورٹ ایف آئی اے کو بھجوائی جائے گی جبکہ مزید تفتیش بھی ایف آئی اے ہی کرے گی پولیس کے مطابق متاثرہ فریق مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے سے رجوع کرے گا


