کوئٹہ اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):رکن بلوچستان اسمبلی ۔ بلوچستان نیشنل پارٹی شعبہ خواتین کی صدر اور ایمان پاکستان ٹرسٹ کی چئرپرسن محترمہ فرح عظیم شاہ نے "معرکہ حق "آپریشن بنیان المرصوص” کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر پاک فوج اور تمام سکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو سلام پیش کی محترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا کہ 5
مئی ہماری دفاعی تاریخ کا وہ درخشاں باب ہے جس نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ہمیشہ کے لیے خاک میں ملا دیا۔ محترمہ فرح عظیم شاہ نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے اپنے لہو سے وفا کی وہ داستانیں رقم کی ہیں جن پر پوری قوم کو فخر ہے۔ فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز پاکستان کی مدبرانہ اور جرات مندانہ
قیادت میں پاکستان کا دفاع پہلے سے کہیں زیادہ ناقابلِ تسخیر ہو چکا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آج ہماری سرحدیں محفوظ اور عوام کا سر فخر سے بلند ہے۔ جس طرح اس آپریشن کے ذریعے دشمن کی کمر توڑی گئی، اس نے ثابت کر دیا کہ پاکستان کی سالمیت پر آنچ کا باعث بننے والے ہر ہاتھ کو توڑنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔محترمہ فرح عظیم شاہ نے ملکی دفاعی استحکام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان آج دنیا کے نقشے پر ایک طاقتور اور بااثر ملک کے طور پر ابھرا ہے۔مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو کم کرنے اور ثالثی کے حوالے سے پاکستان کا کردار آج پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔
