کوئٹہ (نمائندہ خصوصی)بلوچستان اسمبلی کی رکن ۔بلوچستان نیشنل پارٹی خواتین ونگ کی سربراہ اور ایمان پاکستان ٹرسٹ کی چئرپرسن محترمہ فرح عظیم شاہ نے فائرفائٹرز کے عالمی دن پر بہادر فائر فائٹرز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ فائر فائٹرز کی خدمات، فرض شناسی اور قربانیوں کو سراہا ہے۔ نے فائر فائٹرز کا عالمی دن پراپنے خصوصی پیغام میں محترمہ فرح عظیم شاہ نےکہا کہ "فائرفائٹرز” اپنی جانیں عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے نچھاور کر دیتے ہیں۔
فائر فائٹرز کی اہمیت سے عوامی آگاہی وقت کی ضرورت ہے۔ فائرفائٹرز عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے جان ہتھیلی پر رکھ کر ڈیوٹی کرتے ہیں۔ ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بڑے حادثات میں جانی ومالی نقصان سے بچایا ہے۔ بلوچستان میں بھی پنجاب اور وفاقی دارالحکومت کی طرز پر ریسکیو فائر فائٹنگ کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ بلوچستان میں بھی ریسکیو فائر فائٹرز کو بہترین حفاظتی آلات، اسنارکل اور گاڑیاں دی جائیں تاکہ بلوچستان کا فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ بروقت کارروائیاں کرکے عوام کی جان اور مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے
