کراچی۔( نمائندہ خصوصی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ‘معرکہ حق’ کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ایک سال قبل آج کے دن حق کی فتح اور باطل کی شکست کا سورج طلوع ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی دراصل عوام کے غیر متزلزل اعتماد اور جدوجہد کا ثمر ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘معرکہ حق’ کے ایک سال نے ثابت کر دیا کہ تکبر کا سر ہمیشہ نیچا ہوتا ہے، بھارت کو عبرتناک
دی۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جب مقصد سچا ہو تو کامیابی قدم چومتی ہے۔ مراد شاہ نے کہا کہ "فالس فلیگ” کا ڈرامہ رچانے والوں کو میدانِ جنگ اور سفارتی محاذ دونوں پر دھول چٹا دی، یہ حق کی فتح ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سالہ سفر میں ہم نے ثابت کیا کہ عوامی طاقت ہی تمام مسائل کا حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نفرت کی سیاست کو شکست دے کر محبت اور خدمت کا علم بلند کیا۔ ہم نے چیلنجز کا سامنا کیا لیکن اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں
کیا۔وزیراعلیٰ سندھ نےاس موقع پر شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت اور بلند درجات کی دعا بھی کی اور کہا کہ ‘معرکہ حق’ محض ایک دفاعی معرکہ نہیں بلکہ نظریات کی جنگ تھی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی فوجی برتری کا جھوٹا بت ‘معرکہ حق’ کی ضرب سے پاش پاش ہو گیا۔ سندھ کی دھرتی سے دشمن کو پیغام ہے؛ یہاں سے صرف ذلت اور شکست ہی تمہارا مقدر ہوگی۔
