• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

سی پیک منصوبوں سے بلوچستان میں 7300 سے زائد ملازمتیں فراہم، مزید 10,425 متوقع

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 28, 2026
in پاکستان
0
سی پیک منصوبوں سے بلوچستان میں 7300 سے زائد ملازمتیں فراہم، مزید 10,425 متوقع
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت بلوچستان میں جاری اور مکمل منصوبوں کے ذریعے اب تک 7313 افراد کو روزگار فراہم کیا جا چکا ہے جبکہ مستقبل کے مراحل اور زیرِ غور منصوبوں کے تحت مزید 10,425 ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ہے۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ روزگار کے اعداد و شمار سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے، توانائی، پانی، صنعت، صحت، تعلیم اور بندرگاہ سے متعلق منصوبوں پر مشتمل ہیں۔ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ جہاں کئی ملازمتیں تعمیر اور عملدرآمد کے دوران پیدا ہو چکی ہیں، وہیں آئندہ منصوبوں کے تحت مزید مواقع بھی متوقع ہیں۔سوراب-ہوشاب (این-85) منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 101 ملازمتیں پیدا ہوئیں، جو تمام مقامی افراد کو فراہم کی گئیں۔ گوادر-ہوشاب-آواران-نال (ایم-8) اور خضدار-بسیمہ منصوبوں میں ٹھیکیداروں کے ذریعے 616 مقامی افراد کو روزگار دیا گیا۔نوکنڈی-ماشکیل-پنجگور منصوبے کے دوران 82 عارضی ملازمتیں پیدا ہوئیں۔ حبکو کول پاور منصوبے میں 627 افراد کو روزگار ملا، جن میں سے 170 کا تعلق بلوچستان سے تھا۔نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ منصوبے سے 107 ملازمتیں پیدا ہوئیں، جن میں 63 افراد بلوچستان ڈومیسائل کے حامل تھے، جو وفاقی حکومت کے مقرر کردہ 6 فیصد کوٹے سے زیادہ ہے۔ گوادر پورٹ اور فری زون میں 216 ملازمتیں پیدا ہوئیں، جن میں سے 214 مقامی افراد کے لیے تھیں۔دستاویزات کے مطابق ایسٹ بے ایکسپریس وے (فیز ون) کی تعمیر کے دوران تقریباً 1,400 افراد کو روزگار ملا، جن میں 200 مقامی تھے، جبکہ فیز ٹو منصوبہ بندی کے مرحلے میں ہے۔ گوادر میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے گرد تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران 1,500 افراد کو روزگار دیا گیا، جن میں 450 مقامی شامل تھے۔گوادر میں 1.2 ایم جی ڈی ڈی سیلینیشن پلانٹ کی تعمیر کے دوران تقریباً 330 افراد کو روزگار ملا، جن میں 165 مقامی تھے۔ بوستان خصوصی اقتصادی زون میں قائم صنعتی یونٹس نے 426 ملازمتیں پیدا کیں، جو تمام مقامی افراد کے لیے تھیں۔15 ہزار سولر لائٹنگ آلات منصوبے کے تحت تقریباً 1,100 کنٹریکٹ ملازمتیں پیدا ہوئیں، جن میں زیادہ تر مقامی افراد شامل تھے۔اسی طرح گوادر میں صاف پانی کی فراہمی اور ٹریٹمنٹ منصوبے کے تحت 320 ملازمتیں پیدا ہوئیں، جن می270مقامی افراد کو روزگار دیا گیا۔پاک چین فرینڈشپ ہسپتال، گوادر میں 515 ملازمتیں پیدا ہوئیں، جن میں سے 441بلوچستان ڈومیسائل کے حامل افراد کو دی گئیں۔ ویسٹ بے ایکسپریس وے گوادر میں 100 ملازمتیں پیدا ہوئیں، جن میں 9 مقامی افراد شامل تھے، جبکہ فقیر کالونی گوادر کے اسکول میں 51 ملازمتیں پیدا ہوئیں، جن میں 24 مقامی افراد شامل تھے۔مجموعی طور پر ان مکمل اور جاری منصوبوں کے تحت بلوچستان میں 7,313 ملازمتیں پیدا ہو چکی ہیں یا افراد کو روزگار دیا جا چکا ہے۔دوسری جانب، دستاویزات کے مطابق آئندہ مراحل اور زیرِ غور منصوبوں کے تحت مزید 10,425 ملازمتیں متوقع ہیں۔ بوستان خصوصی اقتصادی زون میں 24 اداروں کو الاٹ کیے گئے پلاٹس سے تقریباً 8,030 مزید ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ہے، جن میں اکثریت مقامی افراد کی ہوگی۔گوادر میں صاف پانی کی فراہمی اور ٹریٹمنٹ منصوبے سے مزید 300 ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ہے۔ سیندک کاپر/گولڈ مائننگ منصوبے سے تقریباً 1,120 ملازمتیں متوقع ہیں، جن میں سے تقریباً 950 چاغی اور قریبی علاقوں کے مقامی افراد کے لیے مختص ہوں گی۔اسی طرح گوادر میں 300 میگاواٹ کول پاور پلانٹ سے تعمیر اور آپریشن کے دوران تقریباً 575 ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ہے، جن میں 43 مقامی افراد کے لیے ہوں گی۔ گوادر اسمارٹ انوائرمنٹل اینڈ سینیٹیشن سسٹم کے تحت تقریباً 200 عارضی تعمیراتی ملازمتیں پیدا ہوں گی، جن میں 150 مقامی افراد کو ترجیح دی جائے گی، جبکہ مزید 200 مستقل ملازمتیں بھی پیدا ہوں گی، جن میں بھی مقامی افراد کو ترجیح حاصل ہوگی۔

پچھلی پوسٹ

وزیراعلی سندھ کی معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد

اگلی پوسٹ

برطانوی حکومت کا 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
برطانوی حکومت کا 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

برطانوی حکومت کا 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper