اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں ایک سال قبل بھارتی ریاستی دہشتگردی نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام کا جینا محال کر دیا تھا ،مودی سرکار نے سکیورٹی ناکامی چھپانے اور مسلم مخالف تعصب کے تحت کشمیریوں کو جبری بے دخل کر کے ان کے گھروں کو مسمار کیا۔معروف نشریاتی ادارہ الجزیرہ کے مطابق بی جے پی بھارت کے واحد مسلم اکثریتی خطہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں مسلم
اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کر رہی ہے ۔بھارتی حکومت نے بغیر کسی تحقیق اور شواہد کے مقامی کشمیریوں کودہشتگرد قرار دے کر ان کے گھروں کو مسمار کیا۔ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں آپریشن کے نام پر بھارتی فوج نے کشمیری خواتین کو ہراساں کر کے ریاستی درندگی کا ثبوت دیا ۔عالمی ماہرین کےمطابق مودی کے پہلگام ڈرامے کا مقصد پاکستان کیخلاف جارحیت اور بھارتی مسلمانوں کو اپنی نفرت کی بھینٹ چڑھانا تھا ۔پہلگام فالس فلیگ نے مودی سرکار کی کشمیر پالیسی میں ریاستی طاقت، دبا اور آبادیاتی توازن بدلنے کی کوششوں سے متعلق سنگین خدشات کو مزید اجاگر کر دیا ہے ، ماہرین نے کہا کہ ہندوتوا کی پیروکار بھارتی فوج کشمیری عوام میں خوف و ہراس اور مودی کی ظالمانہ پالیسیاں مسلط کرکے علاقے پر قابض ہے۔
