اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور
وزارت خارجہ کے سینئر حکام کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔
© 2022 Develop by Newspaper