اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے مکروہ کردار بارے خفیہ دستاویز ات منظرِ عام پر آ گئیں۔ بھارت میں سیاسی عزائم کی تکمیل اور انتہا پسندی سے توجہ ہٹانے کےلئے ریاستی سرپرستی میں فالس فلیگ آپریشنز تاریخ کا سیاہ باب ہیں۔ پہلگام واقعے کے فوری بعد بھارتی خفیہ ایجنسی را کی لیک شدہ دستاویز ات نے فالس فلیگ سازش کو بے نقاب کر دیا تھا،ان میں واضح ہدایات موجود تھیں کہ ضلع اننت ناگ
میں منصوبہ بندی کے تحت ایک فالس فلیگ آپریشن کیا جائے گا۔ دستاویز ات میں واضح تھا کہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد منظم طور پر میڈیا کے ذریعے یہ بیانیہ ترتیب دیا جائے گا کہ غیر مسلموں پر حملہ کر دیا گیا ہے۔ را کی دستاویزات کےمطابق سوشل میڈیا پر 200 سے زیادہ اکاؤنٹس کو متحرک کر کے پاکستان مخالف بیانیے میں شدت لائی جائے گی۔فالس فلیگ کے 3 گھنٹوں کے اندر بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرانے کی گمراہ کن مہم بھی ان دستاویز ات کا حصہ تھی ،ان میں یہ بھی نمایاں تھا کہ اس فالس فلیگ آپریشن کو بنیاد بنا کر عالمی برادری سے انسدادِ دہشتگردی میں تعاون کی اپیل کی جائے گی۔لیک دستاویز ات نے پاکستان کے مؤقف کو مزید تقویت دی کہ پہلگام ایک فالس فلیگ آپریشن تھا جو بھارتی ریاستی سرپرستی میں جاری پرانی پلے بک کا تسلسل ہے۔ ماہرین کے مطابق ان دستاویزات سے واضح ہوا ہے کہ پہلگام محض حادثہ نہیں تھا بلکہ سیاسی عزائم کےلئے ترتیب دیا گیا ایک مذموم منصوبہ تھا۔ان دستاویزات نے ہندوتوا نظریات کے زیرتسلط بھارتی خفیہ ایجنسی را کے دہشتگردانہ عزائم کو بے نقاب کردیا ۔
