• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان اور چین کے عوام گہرے اور مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں،صدرِ مملکت آصف علی زرداری

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 26, 2026
in پاکستان
0
پاکستان اور چین کے عوام گہرے اور مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں،صدرِ مملکت آصف علی زرداری
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

چانگشا ( نمائندہ خصوصی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے عوام گہرے اور مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ دونوں ممالک کے عوام کے دل ہمیشہ ایک دوسرے کے قریب رہیں گے، ہونان صوبے کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے صوبہ ہونان کے پارٹی سیکرٹری شین شیائومنگ سے ملاقات کے دوران کیا ۔ایوان صدرِ کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران زراعت، صحت، تعلیم اور تجارت کے شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی، جبکہ پاکستان اور چین کے مضبوط اور دیرینہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا۔ملاقات کے دوران صدر مملکت نے شین شیائومنگ کو پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے سلسلے میں پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاک-چین تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہیں اور انہیں وسیع عوامی حمایت حاصل ہے۔صدر مملکت نے چین کے ساتھ اپنے دیرینہ ذاتی تعلق کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ان کے خاندان، بشمول ان کے مرحوم سسر شہیدذوالفقار علی بھٹو اور مرحوم اہلیہ شہیدبینظیر بھٹو ہمیشہ چین کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ روایت اب اگلی نسل، بشمول ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری اور خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری، کے ذریعے آگے بڑھائی جا رہی ہے۔انہوں نے ہونان کی زرعی ٹیکنالوجی اور آلات میں مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان میں زرعی پیداوار بڑھانے کی کوششوں کے لیے نہایت اہم ہے۔انہوں نے بیجوں کی ٹیکنالوجی، زرعی تحقیق اور جدید کاشتکاری کے طریقوں میں قریبی تعاون کی خواہش کا اظہار کیا، جبکہ زرعی مشینری، معدنیات کی پروسیسنگ اور انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوطرفہ تجارت بڑھانے کی صلاحیت کو اجاگر کیا،ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا ۔صدرِ مملکت کو بتایا گیا کہ ہونان کی جامعات نے پاکستانی اداروں کے ساتھ 12 تعاون کے معاہدے کیے ہیں، جبکہ اس وقت 959 پاکستانی طلبہ مختلف شعبوں میں ہونان میں زیرِ تعلیم ہیں، جو عوامی روابط کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔صدرِ مملکت نے ہونان کے گورنر ماؤ ویمنگ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں شرکت کی اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہونان ماؤ ویمنگ نے پاکستان اور چین کو اچھے دوست، اچھے ہمسایہ، اچھے شراکت دار اور اچھے بھائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہونان صوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی ترقی میں خلوصِ نیت سے اپنا کردار جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ ہونان کو ماؤ زے تنگ کی جائے پیدائش ہونے کی وجہ سے خصوصی اہمیت حاصل ہے اور ان کی میراث آج بھی نمایاں ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی طاقت کا تصور پاکستانی عوام میں بھی بہت مقبول ہے ،انہوں نے چین کے ساتھ اپنے ذاتی تعلق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پہلی بار 1989 میں چین کا دورہ کیا تھا اور وقت کے ساتھ ان کی اس ملک سے وابستگی مزید مضبوط ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے عوام گہرے اور مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ دونوں ممالک کے عوام کے دل ہمیشہ ایک دوسرے کے قریب رہیں گے۔ انہوں نے ہونان صوبے کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات کا بھی ذکر کیا۔عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کا ہونان کا دورہ چیئرمین ماؤ سے ان کی خصوصی عقیدت کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین زراعت، صنعت اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دے رہے ہیں، امید ہے کہ یہ دورہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا اور دونوں عوام کو قریب لانے میں مدد دے گا، جبکہ سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کو مزید اہمیت بخشے گا۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا، صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، علی حسن بروہی، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سید قاسم نوید قمر، چیف سیکرٹری سندھ اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی بھی صدرِ مملکت کے ہمراہ تھے ۔

پچھلی پوسٹ

سعودی وژن 2030 آخری مرحلے میں داخل، بیشتر اہداف حاصل کرلیے،رپورٹ

اگلی پوسٹ

جاز ورلڈ نے ایفی ایوارڈز 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات ایوارڈز اپنے نام کر لیے

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
جاز ورلڈ نے ایفی ایوارڈز 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات ایوارڈز اپنے نام کر لیے

جاز ورلڈ نے ایفی ایوارڈز 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات ایوارڈز اپنے نام کر لیے

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper