• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پہلگام واقعہ پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا، پاکستان نے بھارتی بلیم گیم کا بھرپور اور موثر جواب دیا، عطاء اللہ تارڑ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 26, 2026
in پاکستان
0
پہلگام واقعہ پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا، پاکستان نے بھارتی بلیم گیم کا بھرپور اور موثر جواب دیا، عطاء اللہ تارڑ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ پر وزیراعظم محمدشہباز شریف نے بھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا، پاکستان نے بھارتی بلیم گیم کا بھرپور اور موثر جواب دیا، وزیراعظم کا پی ایم اے کاکول میں تاریخی خطاب اس سلسلے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا۔ عالمی سطح پر پاکستان کے موقف کو بھرپور پذیرائی ملی اور بھارت کو سفارتی، عسکری و بیانیہ محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، واضح کر دیا گیا کہ قومی خودمختاری اور پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان ہر جارحیت کا موثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک سال قبل وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس سے خطاب کے دوران پہلگام واقعے کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف کو واضح انداز میں پیش کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 24 اپریل 2025ء کو نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان نے بھارت کے الزامات کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جس کے بعد 26 اپریل 2025ء کو وزیراعظم نے پی ایم اے کاکول میں اپنے خطاب کے دوران اس بات پر زور دیا کہ پہلگام جیسے واقعات کی آڑ میں پاکستان پر بے بنیاد الزامات کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔وزیراعظم نے اس واقعے کو ایک سانحہ قرار دیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور عالمی سطح پر افسوس و تشویش بھی ظاہر کی جبکہ اس کے برعکس بھارت کی جانب سے دہشت گردی کے واقعات پر نہ تو مذمت کی جاتی ہے اور نہ ہی افسوس کا اظہار سامنے آتا ہے۔ یہ ایک واضح فرق ہے کہ پاکستان دہشت گردی کا مقابلہ کر رہا ہے جبکہ بھارت دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ پوری دنیا کے سامنے دہشت گردی کو فروغ دینے اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والوں کا فرق بالکل عیاں ہوچکا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ دوسری جانب بھارت دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ فتنہ الہندوستان بی ایل اے اور فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی جیسے عناصر کے تانے بانے بھارت سے جا ملتے ہیں اور یہ انڈین سپانسرڈ ٹیررازم کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان طویل عرصے سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں، معیشت کو تقریباً 600 ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے، اس جنگ میں 90 ہزار سے زائد افراد نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا جن میں مسلح افواج کے افسران و جوان، پولیس اہلکار، سویلین شہری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان درحقیقت دہشت گردی کے خلاف مضبوط دیوار ہے اور اس ناسور کے خاتمے کے لئے ریاست اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے اور اس میں بڑی کامیابی حاصل ہو رہی ہے۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ جب پہلگام واقعہ میں پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے تو وزیراعظم شہباز شریف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ ایک سال قبل آج ہی کے دن کاکول گئے اور بھارت کے ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے پہلگام واقعہ کو ایک ٹریجڈی قرار دیا۔ وزیراعظم نے اس کا ایک ایسا حل دیا جس نے سفارتی سطح محاذ پر پاکستان کو بہت تقویت دی۔ وزیراعظم نے پہلگام واقعہ کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی جس سے بھارت بیک فٹ پر چلا گیا اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی گئی جبکہ بھارت کو سفارتی محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا، کوئی بھی بھارت کا بیانیہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں تھا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جب پہلگام واقعہ کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کی پیشکش کی گئی تو اس کے پیچھے مکمل اعتماد موجود تھا۔ پاکستان نے اپنا واضح موقف دنیا کے سامنے رکھا کہ وہ ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور خود دہشت گردی کے خلاف ایک منظم جنگ لڑ رہا ہے لیکن بھارت کی طرف سے پہلگام واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کی پیشکش کا کوئی جواب نہیں دیا گیا کیونکہ بھارت دہشت گردی کو پروموٹ کرتا ہے اور ان کے اپنے ہاتھ پہلگام واقعہ کا نشانہ بننے والوں کے خون میں رنگے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی سول سوسائٹی، میڈیا اور سیاستدانوں نے بھارتی سرکار کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا مورد الزام ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کے ہاتھ صاف ہوتے تو وہ تحقیقات کی پیشکش پر فوری طور پر آمادگی ظاہر کرتا لیکن چونکہ انہیں اس مبینہ سازش میں اپنے کردار کا ادراک تھا۔ اس لئے انہوں نے اس حوالے سے کوئی مثبت جواب نہیں دیا، یہی صورتحال ایک اہم موڑ (ٹرننگ پوائنٹ) ثابت ہوئی۔ پہلگام واقعہ کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کے موقف کو درست قرار دیا گیا، جب پاکستان خود آگے بڑھ کر شفاف تحقیقات کی پیشکش کر رہا ہے تو اس صورتحال میں اس بات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ پاکستان اس واقعہ میں ملوث ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے کاکول میں تاریخی خطاب کے بعد پوری دنیا نے پاکستان کے موقف کو نہ صرف تسلیم کیا بلکہ اس کو سراہا۔ اُس خطاب کے دوران وزیراعظم نے پہلگام واقعہ کے حوالے سے پاکستان کا موقف پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف معاملات میں پاکستان کی پوزیشن کو بھی دنیا کے سامنے واضح کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ دہشت گردی کا سہارا لیا ہے، بھارت نے پانی کے معاملے کو بھی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔ اس ایشو پر وزیراعظم نے واضح کیا کہ پانی ہماری ریڈ لائن ہے، ہم بھارت کو آبی دہشت گردی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، اس معاملے کے قانونی پہلوئوں میں بھی بھارت کو شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیراعظم نے واضح موقف اختیار کیا کہ اگر پاکستان کے حصے کا پانی روکا گیا یا اس میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ پیدا کی گئی تو پاکستان اس کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ایم اے کاکول کا تاریخی خطاب قومی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جسے ایک سال مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کے لئے نئے راستے کھلے اور ملک کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے اداروں کی مضبوطی بھی اس دوران کھل کر سامنے آئی، وزیراعظم نے اسی اعتماد کے ساتھ یہ کہا تھا کہ مسلح افواج وطن کے دفاع کے لئے ہر وقت تیار ہیں اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دلیرانہ قیادت میں افواج پاکستان کسی بھی جارحیت یا مس ایڈونچر کا موثر جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران پاکستان نے منظم اور موثر انداز میں جواب دیا اور دشمن کی ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنایا جس کے بعد پوری دنیا نے دیکھا کہ بھارت کس طریقے سے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا اور اسے پسپائی اختیار کرنا پڑی۔ یہ پاکستان کی ادارہ جاتی اور عسکری طاقت کا اظہار ہے، پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ہم اپنا دفاع کرنا بھرپور طریقے سے جانتے ہیں، اللہ تعالی کے فضل سے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں ملک نے اپنے دفاع کو ثابت کیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے کاکول میں خطاب کے دوران اس عزم کا اعادہ کیا کہ افواج پاکستان اور 24 کروڑ عوام ڈٹ کر کھڑے ہیں، کسی بھی مس ایڈونچر کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاکستانی قوم کبھی بھی اپنی عزت اور وقار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی، اللہ تعالی نے ان الفاظ کی لاج رکھی اور پاکستان کی عزت اور وقار میں کئی گنا اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب بھارت کی بلیم گیم تھی جبکہ دوسری جانب پاکستان کا سچ اور اصولوں پر مبنی موقف تھا، پاکستان دہشت گردی کا مقابلہ کر رہا ہے، دہشت گردوں کے حوالے سے ہماری ایک واضح پالیسی ہے، اس کے برعکس بھارت نے کبھی دہشت گردی کے حوالے سے کوئی موثر یا واضح پوزیشن اختیار نہیں کی۔ پاکستان کے پاس سچائی اور حقائق کا مضبوط موقف موجود ہے اور سچائی بالآخر ہمیشہ غالب آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا تھا کہ بھارت کے پاس جھوٹے، من گھڑت اور بے بنیاد الزامات کے علاوہ کچھ نہیں ہے تو پوری دنیا کے سامنے پاکستان کا سچ ایک روشن سورج کی طرح ابھرا اور بھارت اس دن سے لے کر آج تک تاریکیوں میں ڈوب چکا ہے، سفارتی میدان، بیانیہ کی جنگ، آپریشن بنیان مرصوص سمیت تمام محاذوں پر بھارت کو شکست فاش ہوئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کے پی ایم اے کاکول کے تاریخی خطاب نے پاکستان کی مجموعی پالیسی کو مزید واضح اور دوٹوک انداز میں پیش کیا، بھارت کی جانب سے لگائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کا موثر جواب پاکستان نے عالمی سطح پر دیا، وزیراعظم نے یہ موقف اختیار کیا کہ اگر بھارت کے دعوے سچے ہیں تو ان کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس موقف کے بعد بھارت کے لئے اپنے بیانیہ کا دفاع کرنا مشکل ہو گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کا دفاع پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی پاکستان سے وابستگی اور محبت میں مزید اضافہ ہوا ہے، ان کی عزت میں اضافہ ہوا ہے، پوری دنیا پاکستان کو عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خطاب نے پہلگام واقعہ کے بعد جو پالیسی سمت متعین کی، اس کے مثبت اثرات سامنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے ملک کے دفاع کو موثر انداز میں یقینی بنایا اور ہر سطح پر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

پچھلی پوسٹ

ا سلام آباد میں سیرینا ہوٹل اور ریڈ زون کے اطراف ٹریفک پابندیاں ختم ہو گئی ہیں،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

اگلی پوسٹ

المِرصاد پاکستان کے خلاف افغان طالبان کا منظم پروپیگنڈا پلیٹ فارم ہے،سی ایس ایس پی آر رپورٹ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
المِرصاد پاکستان کے خلاف افغان طالبان کا منظم پروپیگنڈا پلیٹ فارم ہے،سی ایس ایس پی آر رپورٹ

المِرصاد پاکستان کے خلاف افغان طالبان کا منظم پروپیگنڈا پلیٹ فارم ہے،سی ایس ایس پی آر رپورٹ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper