کراچی ( کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کا شعبہ اسپیشل برانچ کے ہیڈکواٹر کا دورہ کیا۔آئی جی سندھ کی آمد پر ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ شرجیل کھرل اور ڈی آئی جی اسپیشل برانچ نےاستقبال کیا۔آئی جی سندھ
کو پولیس کے دستے نے سلامی بھی پیش کی۔ ایڈشنل آئی جی اسپیشل برانچ نے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کو شعبہ کے اغرازومقاصد،ڈھانچے، شعبہ جات کی کارکردگی،ڈیجیٹلائزیشن اور دیگرامورپر تفصیلی بریفنگ دی۔ایڈیشنل
آئی جی نے وی آئی پی سیکیورٹی اور تھریٹ اسیسمنٹ کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ نے فورس کی ویلفیئر اور ٹریننگ کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا۔آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو نے شعبہ اسپیشل برانچ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایت دی۔ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی
ضرورت ہے اور کامیاب پولیسنگ کی ضامن ہے۔آئی جی سندھ نےانٹیلیجنس کلشن اور رپورٹنگ کو مزید مضبوط بنایا جائے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ شعبہ میں انٹیلیجنس کلکشن اور اسسمنٹ کوڈیجیٹلائزکیا جائے۔ آئی جی سندھ نے اسپیشل برانچ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید بہتری کے لیے احکامات دیئے۔

