• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

سرکاری افسران فیصلہ سازی میں شواہد پر مبنی طریقہ کار اپنائیں ،وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 24, 2026
in پاکستان
0
سرکاری افسران فیصلہ سازی میں شواہد پر مبنی طریقہ کار اپنائیں ،وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور( نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے سرکاری افسران پر زور دیا ہے کہ وہ فیصلہ سازی میں شواہد پر مبنی طریقہ کار اپنائیں اور عوامی فلاح کو اپنی ترجیحات کا محور بنائیں، کیونکہ پاکستان کے مستقبل کی تشکیل میں ان کا کردار نہایت اہم ہے، وہ جمعہ کونیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کے ذیلی ادارے پاکستان ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج میں 124ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کی گریجویشن تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ سول سروس ملک کا ایک انتہائی باصلاحیت اور مقابلے کے عمل سے گزر کر آنے والا ادارہ ہے، جس میں متنوع تجربات اور صلاحیتوں کے حامل افسران شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فارغ التحصیل افسران کے پاس اب ایسے فیصلے کرنے کا موقع ہے جو حکمرانی کے نظام اور عوامی بہبود میں نمایاں بہتری لا سکتے ہیں۔انہوں نے قدرتی آفات کے دوران پاکستان کی مزاحمت اور سول سروس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں افسران نے امدادی اور ریسکیو سرگرمیوں میں قابلِ قدر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے محدود وسائل کے باوجود جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کی پیش رفت کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔ تاہم وفاقی وزیر نے انسانی ترقی کے شعبے میں موجود کمزوریوں پر تشویش کا اظہار کیا، جن میں کم شرحِ تعلیم، صاف پانی کی عدم دستیابی اور صحت کے کمزور اشاریے شامل ہیں۔ انہوں نے ان مسائل کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے انتظامی نظام میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ طریقہ کار پر حد سے زیادہ توجہ اہم منصوبوں میں تاخیر کا باعث بنتی ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ طریقہ کار کے بجائے نتائج کو ترجیح دیں اور رائے کے بجائے شواہد کی بنیاد پر فیصلے کریں۔ انہوں نے جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت پر بھی زور دیا اور افسران کو مصنوعی ذہانت سمیت جدید آلات سے خود کو آراستہ کرنے کی تلقین کی تاکہ حکمرانی اور پالیسی سازی کے عمل کو موثر بنایا جا سکے، اپنے اختتامی کلمات میں انہوں نے افسران کو جرات، دیانت داری اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دینے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ بامعنی اصلاحات اور بہتر عوامی خدمات ان کی قیادت اور عزم سے ہی ممکن ہیں۔تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر مصدق ملک نے کامیاب افسران کو مبارکباد دی اور اسناد تقسیم کیں۔ 124ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے تحت مجموعی طور پر 46 افسران نے گریجویشن مکمل کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈمی و ریکٹر این ایس پی پی فرحان عزیز خواجہ، سابق ریکٹرز اسماعیل قریشی اور خالد محمود سمیت افسران کے اہلِ خانہ بھی موجود تھے۔

پچھلی پوسٹ

صدرِ مملکت کا ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کے 22 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اگلی پوسٹ

ایرانی اسپیکر کی مقبولیت، امریکی اسپیکر مائیک جانسن بھی میڈیا پر نمودار

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
ایرانی اسپیکر کی مقبولیت، امریکی اسپیکر مائیک جانسن بھی میڈیا پر نمودار

ایرانی اسپیکر کی مقبولیت، امریکی اسپیکر مائیک جانسن بھی میڈیا پر نمودار

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper