اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی):معرکہ حق میں پاک فوج اورپاکستان کے غیور عوام نے ناقابل تسخیر اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق معرکہ حق میں پاکستان کےغیورعوام اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے،پاکستان کے عوام نے دشمن کے ہر گمراہ کن پروپیگنڈے اور جھوٹ کا بھرپورمنہ توڑ جواب دیا، پوری پاکستانی قوم نے ایک بار پھر اپنی
افواج کے ساتھ وفاداری کا عملی ثبوت دے دیا،بنیان مرصوص کی طرح عوام اور افواج پاکستان دشمن کی ہر جارحیت کے خلاف ڈٹ کے کھڑے ہیں،جھوٹی خبروں اور افواہوں کے دور میں عوام نے صرف اپنی فوج کے بیانیے پر بھروسہ کیا،معرکہ حق نے ثابت کر دیا کہ جب قوم اور فوج ایک ہوں تو ہمیشہ فتح قدم چومتی ہے۔

