لاہور ( نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کتب کے عالمی دن پر کتاب لکھنے، چھاپنے، بیچنے اور پڑھنے والوں کو سلام پیش کیا ہے۔ عالمی یوم کتب پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دور میں بھی کتاب کی اہمیت کم ہوئی نہ ہوگی۔ انسان کی فکری تربیت، شعور اور مہذب معاشرے کی تشکیل کتاب
کی مرہون منت ہے۔ کتب بینی کی عادت شعور کو جلا بخشتی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مثبت اور تعمیری سوچ کے فروغ کے لئے نوجوانوں کو کتب بینی کی سمت راغب کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت پنجاب پہلی مرتبہ ”موبائل لائبریری“ متعارف کرا رہی ہیں۔ کتاب ہمیں مختلف النوع خیالات، تہذیبوں اور تجربات سے روشناس کرواتی ہیں۔ کتاب بینی سے برداشت، مکالمہ اور ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے۔ کتاب پڑھنا بہت پسند ہے، جب بھی فرصت ملے کتاب اٹھا لیتی ہوں۔
